You are currently viewing گلٹی والے بکرے کی قربانی، عيب دار بكرے كى قربانى

گلٹی والے بکرے کی قربانی، عيب دار بكرے كى قربانى

 گلٹی والے بکرے کی قربانی

سوال: بعض بکروں کے پیٹ گردن وغیرہ میں پھوڑے کی طرح گوشت ابھرا ہوا ہوتا ہے اس میں کوئی تکلیف یا درد نہیں ہوتا، اس کو ہمارے علاقے میں “مسبرد” کہتے ہیں، کیا ایسے بکرے یا بکری کی قربانی جائز ہے؟  مفتیان کرام سے جواب کی درخواست ہے۔

المستفتی: محمد صابر قاسمی بیری ڈیہہ اعظم گڑھ۔

 الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

صورت مسئولہ میں ایسے جانور کی قربانی درست ہے کیونکہ قربانی کے جانور میں عیب سے ایسا عیب مراد ہے جو منفعت یا خوبصورتی کو مکمل ختم کردے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

الدلائل

یجوز العاجزة عن الولادة لکبر سنہا والتي بہا کيّ، والتی لاینزل لہا لبن من غیر علة. (الفتاوى الهندية زکریا قدیم 5/297، جدید 5/343)

کل عیب یزیل المنفعة علی الکمال أو الجمال علی الکمال یمنع الأضحیة وما لا یکون بہذہ الصفة لایمنع.(الفتاوى الهندية، کتاب الأضحیة، الباب الخامس، زکریا قدیم 5/299،  جدید 5/345 ، حاشیة چلپی علی تبیین الحقائق امدادیہ ملتان 6/6، زکریا دیوبند 6/482، التاتارخانیة زکریا دیوبند 17/431، رقم: 27733)

 والله أعلم

تاريخ الرقم: 27- 5- 1441ھ 23- 1 2020م الخميس.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply