Hamare Masayil Aur Unka Hal

ہمارے مسائل اور ان کا حل اىك تعارف

یہ دور سوشل میڈیا کا ہے ہر آدمی گھر بیٹھے اپنی تمام ضروریات پوری کرنے کا عادی ہوتا جا رہا ہے سوشل نیٹ ورک کے شیوع نے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں علم وتحقیق مقالہ نویسی وغیرہ کا بہترین میدان واٹس ایپ وغیرہ بھی ہیں۔

آئے دن نت نئے پیش آمدہ مسائل کا ایک آسان حل سوشل نیٹ ورک ہیں، جہاں لوگ اپنے سوالات کو پیش کرکے بہت جلد جوابات پر مطلع ہوجاتے ہیں، سوشل میڈیا میں ایک قد آور واٹس ایپ گروپ پاسبان علم وادب ہے اسی طرح ناچیز کا گروپ الحنفاء، یاران باصفا، دینی مسائل اور ان کا شرعی حل، اور ماہنامہ روشنی وغیرہ گروپ بھی قابل ذکر ہیں ان گروپ کے ممبران آئے دن کسی نہ کسی مسئلہ سے ضرور دوچار ہوتے ہیں، وہ اس کے شرعی حل کے لیے سوال کرتے رہتے ہیں۔

بندہ نے سوشل میڈیا سے مفید استفادہ وافادہ کی غرض سے ان سوالات کا ایک ترتیب کے ساتھ جواب لکھنا شروع کیا، جواب دینے میں قرآنی آیات، احادیث مبارکہ اور فقہ حنفی کی امہات الکتب کے حوالہ کا التزام کیا ہے۔

رب ذوالجلال کی توفیق اور بہت سے قدردانوں کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں اسکا ایک معتد بہ حصہ تیار ہو چکا ہے، اس كى افاده كو مزىد عام كرنے كى لئے ہمارے دوست مولاناہاشم صاحب قاسمى بستوى كے اصرار پر ان كى  ويب سائٹ آن لائن اسلام پر ڈالا جا رہا ہے

آخر میں ایک بار پھر بارگاہ ایزدی میں دست بدعا ہوں کہ جن حضرات کی تحریک، تائید اور کوششوں کے نتیجے میں یہ مجموعہ تیار ہوا ہے اللہ رب العزت انھیں اپنی شایان شان بدلہ عنایت فرمائے ، میرے لئے ذخیرہ آخرت بنائے اور اس کے نفع کو عام تام فرمائے۔ آمین

                                     محمد شاکر نثار مدنی

                                   فاضل دارالعلوم دیوبند

                              15/ 11/ 1440، 26/ 9/ 2018 الثلاثاء

مفتى صاحب كا تعارف

مکمل نام: محمد شاکر نثار اعظمی

شہر وپتہ: منجیرپٹی، سرائے میر، ضلع اعظم گڑھ، یوپی ، انڈیا

تعلیم گاہ و سنہ فراغت: عالمیت از مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم، کوٹلہ، اعظم گڑھ۔ (1423ھ)

فضیلت: دار العلوم دیوبند (1425ھ).

تکمیل ادب: دار العلوم دیوبند (1426ھ)

تکمیل افتاء: مظاہر علوم وقف سہارن پور (1427ھ).

ایم اے اردو:  از مولانا آزاد یونیورسٹی حیدرآباد (1428ھ).

تخصص فی الحدیث: دار العلوم دیوبند (دو سالہ کورس: 1429ھ).

کلیۃ الشریعہ: از جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ (چار سالہ کورس 1434ھ).

مشغلہ: استاذ حدیث وفقہ ونائب مفتی مدرسہ بیت العلوم سرائے میر، اعظم گڑھ

علمی خدمات: حسن صحیح فی جامع الترمذی دراسۃ وتطبیق (تالیف مشترک)

تحقیق تھذیب الکلام (تالیف علامہ سعد الدین تفتازانی علیہ / فن الکلام)

تخریج حیات المسلمین: (تالیف حضرت حکیم الامت علیہ الرحمہ)

تذکرہ قطب زماں (مجموعہ مقالات بر حیات حضرت مولانا عبد الحق صاحب اعظمی علیہ الرحمہ، سابق شیخ الحدیث دار العلوم دیوبند).

ہمارے مسائل اور ان کا حل (مجموعہ سوالات وجوابات).

المحلی بحل أسرار الموطأ تألیف شیخ سلام اللہ حنفی (زیر تحقیق).

مزید کے لئے آپ حضرات سے دعاؤں کی درخواست