Download Surah Aala With Urdu Translation PDF 190 KB
تعارف سورة الاعلیٰ
یہ ترتیب کے لحاظ سے 87 ویں نمبر پر آتی ہے یہ بھی قیام مکہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی اس میں 9 آیات اور ایک رکوع ہے۔ یہ چھوٹی سی سورت مختلف علوم کا سر چشمہ ہے۔ یعنی مذہبی روحانی، اخلاقی، اور طبیعاتی علوم کو بڑے ہی جامع اور مختصر الفاظ میں بڑی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ اور ان عقائد کی روشنی میں جنت و دوزخ کی راہوں کو بڑا نمایاں کیا گیا ہے۔ توحید و رسالت اور آخرت پر یقین ہماری زندگی کو پاک و صاف روشن اور پر سکون بنا دیتا ہے اور یہی عقائد ہمیں غیر مسلموں سے علیحدہ ایک بلندو کامیاب درجہ عطا کرتے ہیں۔ اور یہی سبق ہمیشہ تمام رسولوں نے دیا۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہوں نے یہ سبق سیکھا عمل کیا اور دوسروں کو سکھایا اور بد نصیب ہیں وہ لوگ جنہوں نے اس سبق سے دوری اختیار کی اور شیطان کے بھائی بند بن گئے۔
Download Surah Aala With Urdu Translation PDF 190 KB
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.