(سلسلہ نمبر: 538)
ایک قصبہ کی کئی مساجد میں جمعہ
سوال: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محلہ کی ان مسجدوں میں بھی مستقل طور پر جمعہ کی نماز قائم کرنا کیسا ہے جن میں لاک ڈاؤن سے پہلے جمعہ کی نماز نہیں پڑھی جاتی تھی؟
لاک ڈاؤن میں مختلف جگہوں پر جمعہ کی نماز ادا کی جاتی تھی پھر جیسے جیسے ڈھیل ملتی گئی دائرہ کار سکڑتا رہا لیکن جامع مسجد کے علاوہ ایک اور مسجد میں جمعہ کی نماز کو مستقل کرنا چاہ رہے ہیں مناسب ہے یا نہیں؟ براہ کرم جواب مرحمت فرمائیں نوازش ہوگی۔
المستفتی: محمداحمد اعظمی۔
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: جس جگہ جمعہ جائز ہو وہاں ایک سے زائد مسجد میں جمعہ کو قائم کرنا جائز ہے؛ لیکن چونکہ جمعہ کا مقصد زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کا اجتماع ہے اس لئے بلا کسی ضرورت اور مصلحت کے کئی مساجد میں (جبکہ ایک ہی مسجد میں سارے لوگ بآسانی آسکتے ہوں) جمعہ قائم نہیں کرنا چاہئے۔
اس لئے لاک ڈاؤن میں پابندی کی وجہ سے اگر کئی مساجد میں جمعہ ہورہا تھا تو اب پابندی ختم ہونے کے بعد ان نئی مساجد میں جمعہ کو بند کردینا بہتر ہے۔
الدلائل
(وتؤدى في مصر واحد بمواضع كثيرة) مطلقا على المذهب وعليه الفتوى شرح المجمع للعيني، وإمامة فتح القدير دفعا للحرج. (الدر المختار).
(قوله على المذهب) فقد ذكر الإمام السرخسي أن الصحيح من مذهب أبي حنيفة جواز إقامتها في مصر واحد في مسجدين وأكثر به نأخذ لإطلاق «لا جمعة إلا في مصر» شرط المصرفقط، وبما ذكرنا اندفع ما في البدائع من أن ظاهر الرواية جوازها في موضعين لا في أكثر وعليه الاعتماد اهـ فإن المذهب الجواز مطلقا بحر (قوله دفعا للحرج) لأن في إلزام اتحاد الموضع حرجا بينا لاستدعائه تطويل المسافة على أكثر الحاضرين ولم يوجد دليل عدم جواز التعدد بل قضية الضرورة عدم اشتراطه لا سيما إذا كان مصرا كبيرا كمصرنا كما قاله الكمال ط. (رد المحتار: 2/ 145).
(وكره) تحريما (لمعذور ومسجون) ومسافر (أداء ظهر بجماعة في مصر) قبل الجمعة وبعدها لتقليل الجماعة وصورة المعارضة وأفاد أن المساجد تغلق يوم الجمعة إلا الجامع. (الدر مع الرد: 2/ 157).
وأشار المصنف إلى أن المساجد تغلق يوم الجمعة إلا الجامع لئلا يجتمع فيها جماعة كذا في السراج الوهاج. (البحر الرائق: 2/ 166).
والله أعلم.
حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.
7- 4- 1442ھ 23- 10- 2020م الاثنین.
المصدر: آن لائن إسلام.
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.