hamare masayel

بطریق مناسخہ دو کروڑ کی تقسیم

(سلسلہ نمبر: 795)

 بطریق مناسخہ دو کروڑ کی تقسیم

سوال:  زید کے سات بیٹے، (جن میں سے ایک بیٹا پہلی بیوی سے) اور تین بیٹیاں تھیں، زید کے انتقال کے بعد ان کی دوسری بیوی باحیات تھیں، ترکہ کی تقسیم سے پہلے ان کا بھی انتقال ہوگیا، اور حقیقی اولاد میں چھ لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں، زید کے بیٹوں نے ایک زمین دو کروڑ میں بیچی ہے۔

سوال یہ ہے کہ اس دو کروڑ میں سے بیٹوں اور بیٹیوں کو کتنا کتنا روپیہ ملے گا۔

المستفتی: حافظ محمد اسلم شہاب، لہبریا، اعظم گڑھ۔

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب: صورت مسئولہ میں بر صدق سوال حقوق متقدمہ (قرض ووصیت) کی ادائیگی کے بعد زید کا کل ترکہ 2040 حصوں میں تقسیم ہوگا، جس میں سے زید کے پہلی بیوی کے لڑکے کو 210 حصے، اور دوسری بیوی کے چھ لڑکوں میں ہر ایک کو 244 حصے اور تینوں لڑکیوں میں سے ہر ایک کو 122 حصے ملیں گے۔

اس طرح دو کروڑ روپئے میں سے زید کی پہلی بیوی کے لڑکے کو بیس لاکھ اٹھاون ہزار آٹھ سو تیئیس روپئے ترپن پیسے (2058823.53) روپئے، اور دوسری بیوی کے چھ لڑکوں میں ہر ایک کو تیئیس لاکھ بانوے ہزار ایک سو چھپن روپئے چھیاسی پیسے (2392156.86) روپئے اور تینوں لڑکیوں میں سے ہر ایک کو گیارہ لاکھ چھانوے ہزار اٹہتر روپئے تینتالیس پیسے (1196078.43) ملیں گے۔

الدلائل

قال الله تعالى: يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ. (النساء: 11).

وقال تعالى: وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ. (النساء: 12).

إذا اختلط البنون والبنات عصب البنون البنات فيكون للابن مثل حظ الأنثيين لقوله تعالى {يوصيكم الله في أولادكم للذكر مثل حظ الأنثيين} [النساء: 11] (تبيين الحقائق: 6/ 224).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

22- 5- 1445ھ 7-12- 2023م الخميس

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply