غائب غیر مسلم کا قرض کسے واپس کرے؟
سوال: ایک مسلمان نے ایک ہندو سے قرض لیا، وہ ہندو مرگیا اور اس کا کوئی وارث بھی نہیں ہے اور نہ ہی اس کے کسی رشتہ دار وغیرہ کا کچھ پتہ ہے، اس ہندو کے قرض کی رقم کا کیا کیا جائے؟ مفتیان کرام سے جواب کی مؤدبانہ درخواست ہے۔
المستفتی: محمد صابر قاسمی بیری ڈیہہ ممبر پاسبان
الجواب باسم الملہم للصدق والصواب
صورت مسئولہ میں اس قرض کی کی مقدار کو سبک دوشی کی نیت سے فقراء میں صدقہ کردے، تو ان شاء اللہ اس طرح قرض کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہوجائے گا اور اگر بلا نیت صدقہ کرے گا تو عند اللہ بری الذمہ نہ ہوگا۔
الدليل
وعلیه دیون ومظالم جهل أربابها، وأیس من علیه ذلک من معرفتهم، فعلیه التصدق بقدرها من ماله وإن استغرقت جمیع ماله۔ (درمختار، کتاب اللقطة، مطلب فیمن علیه دیون ومظالم جهل أربابها، زکریا 6/ 443، کراچی 4/ 283، مجمع الأنهر، دارالکتب العلمیة بیروت 2/ 531، مصري قدیم 1/ 709).
والله أعلم
تاريخ الرقم: 28- 5 – 1440ھ 4 – 2-2019م الاثنین
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.