hamare masayel

ٹرسٹ کی رقم کو مقدمہ میں خرچ کرنا

(سلسلہ نمبر: 804)

 ٹرسٹ کی رقم کو مقدمہ میں خرچ کرنا

سوال: ایک ٹرسٹ ہے جس کے تحت مدرسہ، مسجد اور قبرستان وغیرہ ہیں، اب اس ٹرسٹ پر مقدمہ ہوگیا، تو ٹرسٹ کے ذمہ دار حضرات اس مقدمہ میں ٹرسٹ کی رقم خرچ کرسکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب: اگر ٹرسٹ میں چندہ دہندگان نے مسجد، مدرسہ یا قبرستان میں خرچ کی تعیین کے بغیر مطلق چندہ دیا ہے کہ ان سب میں جہاں جیسی ضرورت ہو تو ذمہ دار حضرات خرچ کرسکتے ہیں اور مقدمہ ٹرسٹ کی کسی زمین وغیرہ پر ہوا ہو (گرچہ مقدمہ میں نام ٹرسٹیوں کا ہو) تو اس مقدمہ میں ٹرسٹ کی ایسی رقم کو خرچ کرسکتے ہیں، اور اگر مسجد یا مدرسہ وغیرہ میں کسی کام کی تعیین کے ساتھ چندہ دیا ہو یا مقدمہ ٹرسٹ کے ذمہ داروں پر ان کی کسی نا اہلی کی وجہ سے ہوا ہو تو ٹرسٹ کی رقم اس میں خرچ نہیں کرسکتے۔

الدلائل

فإذا أطلقها الواقف انصرفت إليها لأنها هي الكاملة المعهودة في باب الوقف، وإن كان الكامل عكسها في باب الصدقة فالتسوية بينهما غير صحيحة، على أنهم صرحوا بأن ‌مراعاة ‌غرض الواقفين واجبة. (رد المحتار، کتاب الوقف، مطلب مراعاۃ غرض الواقفین واجبة: 4/ 445، ط:سعيد).

شرط ‌الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة. (رد المحتار ، كتاب الوقف، مطلب في شرط الواقف: 4/ 433، ط:سعيد).

الثامنة في وقف المسجد: أيجوز أن يبنى من غلته منارة؟ قال في الخانية معزيا إلى أبي بكر البلخي: إن كان ذلك من مصلحة المسجد بأن كان أسمع لهم فلا بأس به.” ( البحر الرائق، کتاب الوقف: 2/ 233، ط: دار الکتاب الإسلامی).

مسجد له أوقاف مختلفة لا بأس للقيم أن يخلط غلتها كلها، وإن خرب حانوت منها فلا بأس بعمارته من غلة حانوت آخر؛ لأن الكل للمسجد ولو كان مختلفا لأن المعنى يجمعهما اهـ ومثله في البزازية تأمل. [تنبيه] قال الخير الرملي: أقول: ومن اختلاف الجهة ما إذا كان الوقف منزلين أحدهما للسكنى والآخر للاستغلال فلا يصرف أحدهما للآخر وهي واقعة الفتوى. (رد المحتار ، کتاب الوقف قبل مطلب في وقف المنقول تبعا للعقار: 4/ 360، ط، سعید).

 والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

7- 6- 1445ھ 21-12- 2023م الخميس

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply