hamare masayel

ارحم نام رکھنا کیسا ہے؟

  سوال: حضرت مفتی صاحب ارحم نام رکھنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرماکر مشکور ہوں۔

المستفتی سفیان حیدر مظفر پور بہار

الجواب باسم الملهم للصدق والصواب

ارحم کے معنی ہیں بہت زیاد ہ رحم کرنے والا، اور یہ اللہ تعالٰی کی صفت  ہے لیکن ارحم الراحمين کے علاو ہ اس لفظ کا استعمال اللہ تعالٰی کے لیے نہیں  ہے بلکہ امجد، اخلد وغیرہ کی طرح انسانوں کے لیے اس کا استعمال ہے چنانچہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے لیے حدیث شریف میں: “أرحم أمتی بأمتی أبو بکر” کہا گیا ہے (ترمذی شریف ۳۷۹۰)؛ اس لیے ارحم نام رکھنے کی گنجائش ہے ، لیکن اگر کوئی اور نام رکھا جائے تو زیادہ مناسب ہے؛ کیوں کہ عام پڑھے لکھے لوگوں کو أرحم نام کے بارے میں کھٹک ہوتی ہے۔

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله، أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

20/8/1439ه 6/5/2018م الأحد

۞۞۞۞۞۞۞

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply