hamare masayel

امریکہ والوں کی قربانی پہلے دن ہندوستان میں

(سلسلہ نمبر: 681)

امریکہ والوں کی قربانی پہلے دن ہندوستان میں

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ امریکہ، کناڈا میں مقیم افراد کی قربانی کیا ہم انڈیا میں پہلے دن کر سکتے ہیں؟ کیوں کہ امریکہ انڈیا سے بارہ گھنٹے پیچھے ہے

المستفتی: محمد عرفان حیدرآباد۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: اگر ایک ملک کا شخص دوسرے ملک میں اپنی قربانی کا کسی کو وکیل بنائے تو قربانی کے وقت میں تو جانور کی جگہ کا اعتبار ہوگا؛ لیکن جس کی طرف سے قربانی کی جارہی ہے اس کے یہاں دس ذی الحجہ کی صبح صادق کا گزرنا ضروری ہے، اس لئے کہ قربانی کا سببِ وجوب دس ذی الحجہ کی صبح صادق کے وقت قربانی کی استطاعت ہے، اور اس کا تعلق خود آدمی کی ذات سے ہے، اور سببِ وجوب پائے جانے کے بعد یہ قربانی جہاں کی جائے گی وہاں قربانی کا وقت ہونا ضروری ہے، گرچہ جس کی طرف سے قربانی کی جارہی ہے وہاں وقت ختم ہوچکا ہو۔

اس لئے امریکہ کناڈا وغیرہ میں اگر ابھی دس ذی الحجہ کی صبح صادق نہیں ہوئی ہے تو ان کی طرف سے قربانی ہندوستان میں نہیں کی جاسکتی۔

الدلائل

وأما وقت الوجوب فأیام النحر فلا تجب قبل دخول الوقت الخ۔ (بدائع الصنائع: 4/ 198).

إن سبب وجوب الأضحیة الوقت وهو أیام النحر والغنى شرط الوجوب. (تکملۃ فتح القدیر: 9/ 519 زكريا).

وأما شرائط أدائها: فمنها الوقت فی حق المصري بعد صلاۃ الإمام، والمعتبر مکان الأضحیة لا مکان المضحی، وسببها طلوع فجر یوم النحر. (البحر الرائق: 8/ 173 کراچی).

والدلیل علی سببیة الوقت امتناع التقدیم علیه کامتناع تقدیم الصلاۃ وإنما لم تجب علی الفقیر لفقد الشرط وهو الغنی وإن وجد السبب.(رد المحتار: 9/ 453 زكريا).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

7- 12- 1442ھ 18- 7- 2021م الأحد.

المصدر: آن لائن إسلام

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply