You are currently viewing ایک خصیہ والے جانور کی قربانی، قربانى كے مسائل

ایک خصیہ والے جانور کی قربانی، قربانى كے مسائل

 ایک خصیہ والے جانور کی قربانی

سوال: اگر کسی جانور کا ایک خصیہ پيدائشى طور پر نہ ہو تو اس کی قربانی درست ہے؟

المستفتی: محمد الیاس ممبر پاسبان علم وادب۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

ایسا جانور جس کا پیدائشی ایک خصیہ نہ ہو تو اس کی قربانی بلا کراہت درست ہے۔

نوٹ:  اس جانور کا موجود ایک خصیہ بھی نکال دیا جائے تو گوشت اور اچھا ہو جائے گا۔ (مستفاد: فتاویٰ محمودیہ میرٹھ  26/301)

الدلائل

عن جابر بن عبد الله قال: ذبح النبی ﷺ یوم الذبح کبشین أقرنین أملحین موجئین. (أبو داود، الضحایا، باب ما یستحب من الضحایا، النسخة الهندیة 2/386 دار السلام رقم: 2795).

ویضحی بالجماء والخصی. (شامی، کتاب الأضحیة، زکریا 9/467 کراچی 6/326، البحر الرائق کوئٹه 8/176، زکریا  8/323، التاتارخانیة 17/426، رقم: 27715)

والخصی أفضل من الفحل لأنه أطیب لحما. (الهندیه زکریا قدیم 5/399، جدید 5/345، التاتارخانیة زکریا  17/434، رقم: 27743)

والله أعلم

تاريخ الرقم: 20- 5- 1441ھ 16- 1 2020م الخمیس.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply