hamare masayel

بیس لاکھ ترکہ کی تقسیم، وراثت کی تقسیم، وراثت میں ماں کا حصہ

بیس لاکھ ترکہ کی تقسیم

سوال: ایک صاحب کا کویت میں انتقال ہو گیا حکومت نے ان کو بیس لاکھ روپیہ دیا ہے ان کے ورثہ میں ماں باپ  بیوی اور دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ مفتیان کرام بتائیں کہ صورت مسئولہ میں بیس لاکھ روپے میں سے کتنا کتنا ہر ایک کو ملے گا، جواب جلد عنایت فرمائیں، شکریہ۔

المستفتی: مولانا سعید احمد ندوی اترولیا۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

صورت مسئولہ میں بر صدق سوال بعد ادائیگی حقوق متقدمہ علی الارث وعدم موانع ارث مذکورہ رقم کو ایک سو بیس حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے باپ کو بیس حصے، ماں کو بیس حصے، بیوی کو پندرہ حصے، دونوں بیٹوں کو باون حصے یعنی ایک بیٹے کو چھبیس حصے، اور بیٹی کو تیرہ حصے ملیں گی، جس کی تفصیل روپئے کے حساب سے حسب ذیل ہے:

باپ کو 333333.33

ماں کو 333333.33

لڑکا کو 433333.33

لڑکا کو 433333.33

لڑکی کو 216666.66

بیوی کو 250000.00.

         واللہ اعلم.

الدلائل

قال الله تعالى : ﴿يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ﴾  (سورة النساء :11).

وقال تعالى: ﴿وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِنْ كَانَ لَهُ وَلَدٌ ۚ﴾ (سورة النساء :11).

وقال تعالى: ﴿وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ ﴾ (سورة النساء :12).

 والله أعلم

تاريخ الرقم: 15- 5- 1441ھ 11- 1- 2020م السبت

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply