hamare masayel

بیوی سے کہنا: مجھ کو تیری ضرورت نہیں

(سلسلہ نمبر: 803)

بیوی سے کہنا: مجھ کو تیری ضرورت نہیں

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میاں بیوی آپس میں کسی بات کی وجہ سے جھگڑ رہے تھے، شوہر تنگ آکر کہا کہ اب مجھے تیری ضرورت نہیں ہے، تو اس سے طلاق واقع ہوگی؟

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب: مذکورہ بالا جملہ طلاق کے لئے نہ صریح ہے نہ کنایہ، اس لئے اس کے کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوگی گرچہ طلاق کی نیت سے کہا ہو؛ البتہ ایسے جملوں کے کہنے سے احتیاط کرنا چاہیئے۔

الدلائل

ولو قال: لا حاجة لي فيك، ونوى الطلاق لا يقع. (الفتاوى الخانية على هامش الهندية: 1/ 375، زكريا).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

2- 6- 1445ھ 16-12- 2023م السبت

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply