بیوی کے پستان کو چوسنا
سوال: میرا ایک سوال ہے کہ کیا شوہر اپنی بیوی کے دودھ کو چوس سکتا ہے؟ جہاں پر بچّہ اپنی ماں کا دودھ پیتا ہے،ابھی اس عورت کو کوئی بچّہ نہیں ہے۔
علماء کرام جواب دیں عین نوازش ہوگی۔
المستفتی: محمد امتیاز ممبر روشنی گروپ۔
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:
بیوی کا پستان منھ میں لینے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ لیکن اگر دودھ نکلنے کا ظن غالب ہو تو پھر ایسانہ کیا جائے، اور اگر دودھ اتر آیا اور شوہر نے اس کو نگل لیا تو یہ اس کا فعل حرام ہے، مگر اس سے نکاح پر کوئی اثر نہ پڑیگا، بیوی بدستور نکاح میں باقی رہے گی؛ بشرطیکہ شوہر کی عمر ڈھائی سال سے زیادہ ہو ورنہ رضاعت ثابت ہوئے گی۔
الدلائل
قال في الدر المختار مص رجل ثدي زوجته لم تحرم. قال ابن عابدين (قوله مص رجل) قيد به احترازا عما إذا كان الزوج صغيرا في مدة الرضاع فإنها تحرم عليه. رد المحتار مع الدر 3/ 225)
إذا مص الرجل ثدي امرأته وشرب لبنها لم تحرم علیه امرأته لما قلنا: إنہ لا رضاع بعد الفصال۔ (خانیة علی هامش الهندیة، کتاب النکاح، باب الرضاع، زکریا1/417، جدید زکریا 1/250).
لأنه جزء آدمي والانتفاع به لغير ضرورة حرام على الصحيح. (الدر المختار 3/ 211 سعید).
والله أعلم
تاريخ الرقم: 19- 7- 1441ھ 15- 3- 2020م الأحد.
المصدر: آن لائن إسلام.
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.