hamare masayel

تیمم کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟ تیمم کے شرائط، تیمم کے احکام

(سلسلہ نمبر: 459)

تیمم کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟

سوال: میرا ایکسڈنٹ ہوا ہے، میں مٹی کے ڈھیلے سے تیمّم کر کے نماز پڑھتا ہوں، کیا ہر نماز کے لیے تیمّم کرنا ضروری ہے؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

المستفتی: مہتاب اظہر، بہادر گنج، غازی پور۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 پانی کے استعمال پر قدرت کے علاوہ تیمم انھیں چیزوں سے ختم ہوتا ہے جن سے وضو ٹوٹتا ہے، اس لئے ایک مرتبہ تیمم کرنے کے بعد جب تک کوئی ناقض تیمم نہ پایا جائے اس سے جتنی نمازیں چاہیں پڑھ سکتے ہیں، ہر نماز کے لئے نئے تیمم کی ضرورت نہیں ہے۔

الدلائل

وأما بيان ما ينقض التيمم فالذي ينقضه نوعان: عام، وخاص أما العام فكل ما ينقض الوضوء من الحدث الحقيقي والحكمي ينقض التيمم، وقد مر بيان ذلك كله في موضعه.

وأما الخاص: وهو ما ينقض التيمم على الخصوص فوجود الماء. (بدائع الصنائع: 1/ 56).

هذا ما ظهر لي والله أعلم وعلمه أتم وأحكم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

6- 1- 1442ھ 26- 8- 2020م الأربعاء

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply