حیض روکنے یا آنے کے لیے دوا کے استعمال كے بعد

حیض روکنے یا آنے کے لیے دوا کا استعمال كے بعد پاكى كا مسئلہ

  • Post author:
  • Post category:طہارت
  • Post comments:0 Comments
  • Post last modified:January 17, 2023
  • Reading time:1 mins read

حیض روکنے یا آنے کے لیے دوا کے استعمال كے بعد پاكى كا مسئلہ

مفتی ولی اللہ مجید قاسمی۔ جامعہ انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو۔

بعض فرائض کی ادائیگی جیسے کہ حج کرنے یا رمضان کے خیرو برکات سے استفادے کے لیے حیض روکنے والی دواؤں کا استعمال جائز ہے بشرطیکہ اس سے صحت اور بچہ جننے کی صلاحیت کو کوئی نقصان نہ پہنچے، نیز اگر اس سے شوہر کا کوئی حق متعلق ہو تو اس سے اس کی اجازت لے لی جائے اور جائز ہونے کے باوجود بہتر ہے کہ ایسا نہ کیا جائے، کیونکہ فطری طریقے پر چلنے میں سلامتی ہے، محدث عبدالرزاق نے نقل کیا ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے ایک عورت کے بارے میں پوچھا کہ:

’’تطاول بھا دم الحیضة فأرادت أن تشرب دواء بقطع الدم عنھا فلم یر ابن عمر بأسا ونعت ابن عمر ماء الأراک‘‘(مصنف عبدالرزاق 318/1)

حیض کا خون‌ زیادہ مدت تک آنے کی وجہ سے اگر کوئی عورت اسے روکنے کے لئے دوا پی لے تو کیا اس میں کوئی قباحت ہے ؟حضرت عبداللہ بن عمر نے کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور انھوں نے کہا کہ اس کے لئے وہ پیلو کی لکڑی کا پانی استعمال کرے ۔

اور معمر کہتے ہیں کہ:

’’وسمعت ابن أبي نجیح یسأل عن ذالک فلم یربه  بأسا‘‘ (حوالہ مذکور)

میں نے سنا کہ ابن نجیح سے اس کے بارے میں پوچھا جارہا تھا تو انھوں نے بھی کوئی حرج نہیں سمجھا ۔

اور دوا کے استعمال کے بعد خون نہ آئے تو عورت پاک سمجھی جائے گی، کیونکہ حیض نام ہے خاص دنوں میں خون کے آنے کا اور جب خون کا آنا بند ہے تو ان خاص دنوں میں وہ پاک رہے گی۔[1]

اسی طرح سے حیض جلد آنے کے لیے بھی کسی دوا کااستعما ل کرنا درست ہے، بشرطیکہ اس کے لیے شوہر سے اجازت لے لی جائے اور کسی واجب کو ساقط کرنے کے لیے بطور حیلہ اسے نہ اپنایاجائے اور دوا کے ذریعہ آنے والا خون حیض شمار ہوگا، اگر پندرہ دن یا اس سے زائد پاک رہنے کے بعد آئے اور تین دن تک برقرار رہے، گرچہ وہ عادت کے دنوں میں نہ آئے۔


حوالاجات

[1]  یجب أن یعلم بأن حکم الحیض والنفاس والاستحاضة لا یثبت إلابخروج الدم وظھورہ، وھذا ھو ظاهرمذھب أصحابنا وعلیه عامة المشايخ. (الفتاوی التاتارخانیة: 330/1)

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply