روزے كى حالت ميں انہیلر Inhelar کا استعمال
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی۔ جامعہ انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو یوپی۔
دمہ کے مرض یا تنفس کی شکایت میں انہیلر کا استعمال کیاجاتا ہے، جس سے بھاپ کی شکل میں دوا نکل کر سانس کی نالی کو کھول دیتی ہے اور سانس نہ لے پانے کی تکلیف سے نجات مل جاتی ہے۔
انہیلر پانی اور دوا پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کا ایک حصہ حلق کے اندر جاتا ہے نیز اس کے کچھ ذرات معدے تک پہنچتے ہیں، جیسا کہ ماہر ڈاکٹروں کی رائے ہے، اس لیے روزے کی حالت میں اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا کرنا ہو گا، کیونکہ تمام فقہاء کا اس پر اتفاق ہے کہ اگر کوئی چیز معدہ تک پہنچ جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا خواہ اس کی مقدار بہت معمولی ہی کیوں نہ ہو۔[1]
البتہ اگر کوئی شخص انہیلر کے استعمال کے بغیر نہیں رہ سکتا ہو تو اس کے لئے رمضان میں روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہے اور معتدل موسم میں اس کے لئے انہیلر کے بغیر روزہ رکھنا ممکن ہو تو اس کے لئے قضاء ضروری ہے۔ اور اگر ہمیشہ انہیلر کا استعمال ناگزیر ہو تو پھر روزہ کی جگہ پر فدیہ دینے کی اجازت ہے۔
حواله
[1] من أدخل بصنعه دخانا حلقه بأي صورۃ کان الإدخال فسد صومه (مراقي الفلاح: 361) وإذا ابتلع سمسة بين أسنانه لا يفسد صومه لأنه قليل وإن ابتلع من خارج يفسد (الهندية:203/1) قال النووی: جعلوا الحلق کالجوف في بطلان الصوم بوصول الواصل إليه وقال الإمام: إذا جاوز الشيء الحلقوم أفطر (الموسوعة الفقهية: 30/28) ولذا اعتبر في الخانية الوصول إلی الحلق، (رد المحتار: 378/3)
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.