hamare masayel

زوال سے پہلے جمعہ کی سنت پڑھنا

(سلسلہ نمبر: 602)

زوال سے پہلے جمعہ کی سنت پڑھنا

سوال: ہم لوگ ریاض میں رہتے ہیں، یہاں جمعہ کی پہلی اذان زوال سے پہلے ہوتی ہے تو کیا پہلی اذان کے بعد ہم لوگ جمعہ کی سنت مؤکدہ قبلیہ پڑھ سکتے ہیں؟

المستفتی: عبد الواسع، بھیرہ ولید پور، مقیم حال ریاض۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: حنفیہ کے نزدیک جمعہ کا وقت زوال کے بعد شروع ہوتا ہے اس لئے زوال سے پہلے نہ تو اذان دینا درست ہے اور نہ کہ جمعہ کی قبلیہ سنت مؤکدہ پڑھنا، اس لئے کہ سنن مؤکدہ کے لئے اس نماز کا وقت ہونا ضروری ہے۔

الدلائل

قال الله تعالى: إن الصلاة كانت على المؤمنين كتاباً موقوتًا. (النساء: 103).

“شرط في أدائها الخ دخول لوقت واعتقاد دخوله”. (درمختار).

“لوقت أي وقت المکتوبة واعتقاد دخوله أو ما یقوم مقام الاعتقاد من غلبة الظن، فلو شرع شاکاً فیه لاتجزیه”. (رد المحتار: 1/ 421).

“تَقْدِيمُ الْأَذَانِ عَلَى الْوَقْتِ فِي غَيْرِ الصُّبْحِ لَايَجُوزُ اتِّفَاقًا وَكَذَا فِي الصُّبْحِ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَعَالَى وَإِنْ قُدِّمَ يُعَادُ فِي الْوَقْتِ، هَكَذَا فِي شَرْحِ مَجْمَعِ الْبَحْرِين لِابْنِ الْمَلَك. وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى، هَكَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة نَاقِلًا عَنْ الْحُجَّةِ”. (الفتاوى الهندية:1/ 53).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

1- 7- 1442ھ 14- 2- 2021م الأحد.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply