hamare masayel

شافعی مقتدی کی رعایت کرنا

 (سلسلہ نمبر: 591)

شافعی مقتدی کی رعایت کرنا

سوال: میرا بھائی دبئی میں نماز پڑھاتا ہے، مقتدیوں میں بہت سے شافعی حضرات بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فاتحہ کے بعد تھوڑی دیر خاموش رہا کریں تاکہ ہم لوگ بھی فاتحہ پڑھ لیا کریں؟ تو معلوم یہ کرنا تھا کہ حنفی امام کے لئے شافعی مقتدیوں کی رعایت کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟

المستفتی: عبد الرحیم، منجیرپٹی، اعظم گڑھ۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: کسی مقلد کے لئے شرعی حجت کے بغیر محض دوسروں کو خوش کرنے کے لئے اپنے مسلک کو چھوڑ کر دوسرے کے مسلک کی ایسے احکامات پر عمل کرنا درست نہیں جو اس کے مسلک میں ممنوع یا مکروہ ہوں کیونکہ ایسا عمل تلفیق کہلاتا ہے جو بالاجماع باطل ہے۔

حنفی مسلک میں چونکہ فاتحہ کے بعد فورا سورہ پڑھنا واجب ہے، اگر تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار سہوا سکوت ہوجائے تو سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے اور اگر جان بوجھ کر سکتہ کیا جائے تو نماز واجب الاعادہ ہوگی، سجدہ سہو سے نماز صحیح نہیں ہوگی، اور امام کی نماز فاسد ہونے کی وجہ سے سارے مقتدیوں کی نماز بھی فاسد ہو جائے گی، اس لئے حنفی امام کے لئے شافعی مقتدیوں کی رعایت میں فاتحہ کے بعد سکتہ کی اجازت نہیں ہے۔

نوٹ: حضرات شوافع کے نزدیک امام کے ساتھ فاتحہ پڑھنے کی اجازت ہے اس لئے وہ امام کے ساتھ فاتحہ پڑھ سکتے ہیں، ان کے لئے الگ سے سکتہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

الدلائل

وَأَنَّ الْحُكْمَ الْمُلَفَّقَ بَاطِلٌ بِالْإِجْمَاعِ، وَأَنَّ الرُّجُوعَ عَنْ  التَّقْلِيدِ بَعْدَ الْعَمَلِ بَاطِلٌ اتِّفَاقًا، وَهُوَ الْمُخْتَارُ فِي الْمَذْهَبِ. (الدر المختار).

(قَوْلُهُ: وَأَنَّ الْحُكْمَ الْمُلَفَّقَ) الْمُرَادُ بِالْحُكْمِ الْحُكْمُ الْوَضْعِيُّ كَالصِّحَّةِ.

مِثَالُهُ: مُتَوَضِّئٌ سَالَ مِنْ بَدَنِهِ دَمٌ وَلَمَسَ امْرَأَةً ثُمَّ صَلَّى فَإِنَّ صِحَّةَ هَذِهِ الصَّلَاةِ مُلَفَّقَةٌ مِنْ مَذْهَبِ الشَّافِعِيِّ وَالْحَنَفِيِّ وَالتَّلْفِيقُ بَاطِلٌ، فَصِحَّتُهُ مُنْتَفِيَةٌ. اهـ. (رد المحتار: 1/ 75).

“وإن كان تركه” الواجب “عمدا أثم ووجب”عليه” إعادة الصلاة” تغليظا عليه “لجبر نقصها” فتكون مكملة وسقط الفرض بالأولى. (مراقي الفلاح: 1/ 178).

إذا شغله التفكر عن أداء واجب بقدر ركن. (حاشية الطحطاوي على المراقي: 1/ 474).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

10- 6- 1442ھ 24- 1- 2021م الأحد.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply