hamare masayel

قیام کا مطلب، قیام کے شرعی معنی، نماز قيام كس كو كہتے ہىں؟

(سلسلہ نمبر: 532)

قیام کا مطلب

سوال: کتابوں میں نماز کے اندر کے فرائض میں قیام کے معنی سیدھا کھڑا ہونا لکھا ہے، تو کیا قیام کا یہ معنی صحیح ہے؟ یا قیام کا معنی ایک جگہ ٹھہرنا ہے؟ اگر قیام کا پہلا معنیٰ (جو کتابوں میں لکھا ہے) لیا جائے تو پھر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کے متعلق کیا حکم ہے؟ کیونکہ بیٹھنے کی صورت میں قیام نہیں ہوگا اور قیام فرض ہے، جبکہ دوسرے معنی سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ نماز میں جگہ نہ بدلی جائے گر جگہ بدل دی جائے تو  نماز نہیں ہوگی۔

امید ہے کہ تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں گے۔

المستفتی: مسعود اعجازیؔ اورنگ آباد، مہاراشٹر

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: قیام کا معنی جو کتابوں میں لکھا ہے وہی صحیح ہے، یعنی سیدھا کھڑا ہونا، چونکہ عذر کی صورت میں قیام ساقط ہوجاتا ہے، اس لئے بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں قیام کے معنی پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔

الدلائل

قال الله تعالى: ﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾ [البقرة: 238].

قال البغوي رحمه الله: “والقنوت: طول القيام”.

معرفة السنن والآثار للبيهقي (3: 221).

عن عمران بن حصين رضي الله عنه، قال : كانت بي بواسير فسألت النبي صلى الله عليه وسلم عن الصلاة فقال : ” صل قائما، فإن لم تستطع فقاعدا، فإن لم تستطع فعلى جنب “. (صحيح البخاري، رقم الحديث: 1117).

(قوله تعذر عليه القيام أو خاف زيادة المرض صلى قاعدا يركع ويسجد) لقوله تعالى {الذين يذكرون الله قياما وقعودا وعلى جنوبهم} [آل عمران: ١٩١] قال ابن مسعود وجابر وابن عمر الآية نزلت في الصلاة أي قياما إن قدروا وقعودا إن عجزوا عنه وعلى جنوبهم إن عجزوا عن القعود. (البحر الرائق: 2/ 121).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

1- 4- 1442ھ 17- 10- 2020م الثلاثاء.

المصدر:  آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply