كيا خون نکالنے اور چڑھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

كيا خون نکالنے اور چڑھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

  • Post author:
  • Post category:طہارت
  • Post comments:0 Comments
  • Post last modified:January 16, 2023
  • Reading time:1 mins read

كيا خون نکالنے اور چڑھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

مفتی ولی اللہ مجید قاسمی۔ جامعہ انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو۔

بعض امراض کی تشخیص یا خون منتقل کرنے کے لیے جسم سے خون نکالنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور جسم سے خون نکلنے سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے ، اس لیے اگر انجکشن یا کسی اور ذریعے سے اتنی مقدار میں خون نکالا جائے کہ وہ جسم سے نکل کر بہہ سکے تواس کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائے گا۔[1] چنانچہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’’من أصابه قيء أو رعاف او قلس أو مذي فلینصرف ثم ليبني علی صلاته وھو في ذلک لایتکلم‘‘ (ابن ماحه:1221)

اگر کسی کو قے ہوجائے یا نکسیر پھوٹ پڑے یا مذی نکل آئے تو نماز چھوڑ کر جائے اور وضو کرکے آئے اور پھر جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے شروع کردے بشرطیکہ اس دوران وہ بات چیت نہ کرے ۔

سندی اعتبار سے حدیث ضعیف ہے مگر یہ روایت متعدد سندوں سے منقول ہے اس لیے یہ حسن لغیرہ سے فروتر نہیں، نیز صحیح سند کے ساتھ مرسلاً بھی منقول ہے[2] اور مرسل روایت جمہور محدثین کے نزدیک لائق دلیل ہے، علاوہ ازیں حضرت علیؓ،[3]ابن عمرؓ،[4] ابن عباسؓ اور سلمان فارسیؓ کے قول اور فتوے کی حیثیت سے

یہ روایت ثابت ہے اور کسی صحابی کا خلاف قیاس فتویٰ مرفوع حدیث کے حکم میں ہوتا ہے لہذا ان تمام تائیدات کی وجہ سے مذکورہ حدیث استدلال کے لائق ہوجاتی ہے ۔

البتہ خون چڑھانے سے وضو نہیں ٹوٹے گا، کیونکہ جسم میں نجاست داخل کرنے کی وجہ سے وضو نہیں ٹوٹتا، جیسے کہ وضوکے بعد شراب پینا ناقض وضو نہیں ہے، البتہ اگر سرنج لگانے کی وجہ سے خون نکل کر بہہ جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔


حوالاجات

[1]   وكذا ينقضه علقة مصت عضوا وامتلأت من الدم، ومثلها القراد) كان (كبيرا) لأنه حينئذ (يخرج منه دم مسفوح) سائل (وإلا) تكن العلقة والقراد كذلك (لا) ينقض (كبعوض وذباب) كما في الخانية. الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 139)

[2]  انظر علل الحدیث لابن أبي حاتم:21/1، السنن الکبری للبیهقي:252/2)

[3]  الجواھرالنقي مع البیھقي: 256/2، علل الحدیث:۱/۳۱۔

[4]  قال البیھقي: ھذا عن ابن عمرصحیح۔ البیھقي: 256/2 .

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply