hamare masayel

ذبح کرنے کے بعد مرغی کو گرم پانی میں ڈالنا

(سلسلہ نمبر: 580)

ذبح کرنے کے بعد مرغی کو گرم پانی میں ڈالنا

سوال: بعض علاقے میں مرغی ذبح کرنےکے بعد  مرغی کو پہلے گرم پانی میں ڈال دیتے ہیں، بعدہ پیٹ چاک کرکے آلائش نکالتے ہیں پھر گوشت کو کاٹ کے بیچتے ہیں، آیا اس طرح کرنے میں کوئی قباحت تو نہیں ہے؟ مدلل بتائیں۔

المستفتی: قاری مجیب الرحمٰن صاحب، چمپارن، بہار۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: ذبح کرنے کے بعد جس پانی میں ڈالا گیا ہے اگر وہ اتنا زیادہ گرم نہ ہو کہ اس کی وجہ سے نجاست گوشت میں سرایت کر جائے اور عام طور پر پانی اتنا زیادہ گرم نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کے لئے استعمال ہونے والے پانی کا اثر صرف کھال تک پہونچتا ہے تاکہ آسانی سے بال نکل آئیں، تو ایسی صورت میں گوشت کو کھانا جائز ہے۔

اور اگر کہیں ذبح کرنے کے بعد آلائش نکالے بغیر اس قدر تیز گرم پانی میں دیر تک ڈالے رکھا گیا کہ نجاست کے اثرات گوشت میں پہنچ گئے تو اِس صورت میں نجاست سرایت کرنے کی وجہ سے گوشت ناپاک ہوجائے گا، اور اِس کا استعمال کسی طرح درست نہ گا۔

الدلائل

وَكَذَا دَجَاجَةٌ مُلْقَاةٌ حَالَّةٌ عَلَى الْمَاءِ لِلنَّتْفِ قَبْلَ شَقِّهَا فَتْحٌ. (الدر المختار).

(قَوْلُهُ: وَكَذَا دَجَاجَةٌإلَخْ) قَالَ فِي الْفَتْحِ: إنَّهَا لَا تَطْهُرُ أَبَدًا لَكِنْ عَلَى قَوْلِ أَبِي يُوسُفَ تَطْهُرُ، وَالْعِلَّةُ – وَاللَّهُ أَعْلَمُ – تَشَرُّبُهَا النَّجَاسَةَ بِوَاسِطَةِ الْغَلَيَانِ، وَعَلَيْهِ اُشْتُهِرَ أَنَّ اللَّحْمَ السَّمِيطَ بِمِصْرَ نَجِسٌ، لَكِنَّ الْعِلَّةَ الْمَذْكُورَةَ لَا تَثْبُتُ مَا لَمْ يَمْكُثْ اللَّحْمُ بَعْدَ الْغَلَيَانِ زَمَانًا يَقَعُ فِي مِثْلِهِ التَّشَرُّبُ وَالدُّخُولُ فِي بَاطِنِ اللَّحْمِ، وَكُلٌّ مِنْهُمَا غَيْرُ مُحَقَّقٍ فِي السَّمِيطِ حَيْثُ لَا يَصِلُ إلَى حَدِّ الْغَلَيَانِ، وَلَا يُتْرَكُ فِيهِ إلَّا مِقْدَارُ مَا تَصِلُ الْحَرَارَةُ إلَى ظَاهِرِ الْجِلْدِ لِتَنْحَلَّ مَسَامُّ الصُّوفِ، بَلْ لَوْ تُرِكَ يَمْنَعُ انْقِلَاعَ الشَّعْرِ؛ فَالْأَوْلَى فِي السَّمِيطِ أَنْ يُطَهَّرَ بِالْغَسْلِ ثَلَاثًا فَإِنَّهُمْ لَا يَتَحَرَّسُونَ فِيهِ عَنْ النَّجِسِ، وَقَدْ قَالَ شَرَفُ الْأَئِمَّةِ بِهَذَا فِي الدَّجَاجَةِ وَالْكِرْشِ وَالسَّمِيطِ اهـ وَأَقَرَّهُ فِي الْبَحْرِ. (رد المحتار: 1/ 334).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

26- 5- 1442ھ 11- 1- 2021م الاثنين.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply