hamare masayel

مسجد کی رقم کو ذاتی مقدمہ میں استعمال کرنا

(سلسلہ نمبر: 793)

مسجد کی رقم کو ذاتی مقدمہ میں استعمال کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسٸلہ ذیل کے بارے میں:

کہ زید ایک جامع مسجد کا ذمہ دار ہے، مالی معاملات میں خیانت کے تعلق سے اس پر کچھ اربابِ مسجد نے تنقیدیں کیں اور ان سے حساب مانگا ، نزاع بڑھا اور بات سرکاری عدالت تک جا پہنچی ، اب جناب زید اس مقدمے میں بڑی رقم خرچ کررہے ہیں اور وکیلوں کی فیس وغیرہ مسجد سے لے کر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے مقدمے میں دینے کی کوشش کررہے ہیں، تو کیا اپنے اوپر لگ رہے الزامات کے رد میں مسجد کی رقم سے مقدمہ میں خرچ کرنا درست ہے ، رہنماٸی فرماٸیں ، نیز بتاٸیں کہ اب تک جو کچھ خرچ ہوا اس کا بار کس پر عاٸد ہوگا؟ مدلل جواب تحریر فرماٸیں۔

المستفتی : رضی احمد۔

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب: مسجد کی رقم کو مصالح مسجد کے علاوہ کہیں اور استعمال کرنا درست نہیں ہے، اس لئے اس متولی کے لٸے مسجد کی آمدنی سے کیس لڑنا صحیح نہیں ہے ، کیوں کہ وہ کیس مسجد پر نہیں بلکہ متولی کی ذات پر ہے ، لہذا متولی کا یہ تصرف صحیح نہیں ہے ، اس کے پاس مسجد کی جو آمدنی ہے وہ امانت ہے وہ اپنی ذات پر خرچ کرکے امانت میں خیانت کر رہا ہے ، لہذا مناسب یہ ہے کہ ذمہ دار قسم کے لوگ اس متولی کو برخاست کرکے اس کی جگہ کسی دوسرے امانت دار شخص کو مقرر کریں، اب مذکورہ شخص مسجد کی جو رقم مقدمہ میں خرچ کرچکا ہے اسے واپس کرے۔

الدلائل

الودیعة لا تودع ولا تعار ولا تواجر ولا ترھن … الخ. (الفتاوی الھندیة : 4/ 338، زکریا).

وفي القنیة : ولا یجوز للقیم شراء شيء من مال المسجد لنفسه ولا البیع وإن کان فیہ منفعة ظاھرة. (البحر الرائق: 5/ 401، دارالکتاب دیوبند).

مراعاة غرض الواقفین واجبة. (رد المحتار: 6/ 665، زکریا).

شرط الواقف کنص الشارع أي في المفھوم والدلالة ووجوب العمل بہ. (رد المحتار: 6/ 649 زکریا).

وینزع وجوباً لو غیر مأمون أو عاجزاً أو ظھر به فسق. (رد المحتار: 6/ 578، زکریا).

ولا یولی إلا أمین …..الخ. (رد المحتار: 6/ 578، زکریا).

الثالت إذا ظھرت خیانته فإن القاضی یعزله وینصب أمینا. (البحر الرائق : 5/ 391، دارالکتاب ديوبند).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

29- 4- 1445ھ 14-11- 2023م الثلاثاء

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply