hamare masayel

مسجد کے پرانے سامان کو بلا قیمت دینا درست نہیں

(سلسلہ نمبر: 690)

مسجد کے پرانے سامان کو بلا قیمت دینا درست نہیں

سوال: مسجد میں ایک صاحب نے نیا مائک اور مشین لگوادی ہے، پہلے کی مشین اب مسجد کی ضرورت نہیں ہے، کیا اس مشین وغیرہ کو اسی گاؤں کے مکتب میں مسجد کمیٹی یا متولی بلا قیمت دے سکتا ہے؟

المستفتی: محمد انور داؤدی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: گرچہ وہ مشین وغیرہ اب مسجد کے کام کی نہیں ہیں پھر بھی کمیٹی یا متولی بلا قیمت نہیں دے سکتے، ہاں قیمتاً دے سکتے ہیں اور قیمت اسی مسجد کی ضروریات میں استعمال کی جائے۔

الدلائل

 وما انھدم من بناء الوقف وآلته صرفه الحاکم في عمدۃ الوقف إن احتاج إلیه وإن استغنی عنه أمسکه حتی یحتاج إلى عمارته فیصرفه فیھا (إلی قوله) وإن تعذر إعادۃ عینه إلى موضعه بیع وصرف ثمنه إلى المرمة صرفا للبدل إلى مصرف المبدل. (الهدایة: 2/ 455 کتاب الوقف).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

24- 4- 1443ھ 30- 11- 2021م الثلاثاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply