hamare masayel

چھ ماہ کا حمل ساقط کرانا جائز نہیں

(سلسلہ نمبر: 499)

چھ ماہ کا حمل ساقط کرانا جائز نہیں

سوال: کیا فرماتے ہیں درج ذیل مسئلے میں:

کہ ایک عورت کو تقریباََ چھ مہینے کا حمل ہے، اب چونکہ ہمارے علاقے میں ڈاکٹرس قبل از ولادت سونو گرافی کرواتے ہیں، اسی کے مطابق حاملہ کی سونو گرافی ہوئى ہے، جسکی رپورٹ میں یہ وضاحت ہوئى ہے بچے کے سر میں پانی آگیا ہے، جسکے سبب اس میں سوجن ہے، ڈاکٹر حضرات کا کہنا ہیکہ ولادت آپریشن سے ہی ہوگی، مگر ولادت کے بعد آثار وتجربات کے پیشِ نظر اس بچہ کا ذہنی اعتبار سے ماؤوف اور جسمانی اعتبار سے معذور ہونے کا قوی امکان ہے، لیکن موجودہ صورتِ حال میں حاملہ کو کسی بھی طرح کی کوئی تکلیف نہیں؛ تو کیا اس عورت کا حمل ما بعد میں پیش آنے والے خطرات کے مد نظر ساقط وختم کیا جاسکتا ہے؟ شریعت سے اسکی کیا گنجائش نکل سکتی ہے، کیا حمل ضائع کرایا جاسکتا ہے؟ اطمینان بخش جواب مرحمت فرمائیں۔

المستفتی: ندیم احمد ، مرکی جونپور۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: چار ماہ کے  بعد سخت عذر کے بغیر اسقاط حمل جائز نہیں، چونکہ صورت مسئولہ میں ماں کو کوئی تکلیف نہیں ہے، اور کسی اپاہج یا ماؤوف کی زندگی لینے کا کسی کو شرعاً کوئی حق نہیں ہے، نیز سونو گرافی کوئی حتمی فیصلہ بھی نہیں ہے کہ واقع میں ایسا ہی ہو، اللہ تعالیٰ سے دعا کریں اور صدقہ کا اہتمام بھی کریں، اللہ نے چاہا تو بچہ صحت مند پیدا ہوگا یقیناً اللہ تعالیٰ صحت وطاقت دینے پر قادر ہے۔

الدلائل

قال الله تعالى: ﴿وَلاَ تَقْتُلُواْ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ ذَلِكُمْ وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ﴾ {الأنعام/151}.

ويكره أن تسقى لإسقاط حملها … وجاز لعذر حيث لا يتصور. (الدر المختار).

(قوله وجاز لعذر) كالمرضعة إذا ظهر بها الحبل وانقطع لبنها وليس لأبي الصبي ما يستأجر به الظئر ويخاف هلاك الولد قالوا يباح لها أن تعالج في استنزال الدم ما دام الحمل مضغة أو علقة ولم يخلق له عضو وقدروا تلك المدة بمائة وعشرين يوما، وجاز لأنه ليس بآدمي وفيه صيانة الآدمي خانية (قوله حيث لا يتصور) قيد لقوله: وجاز لعذر والتصور كما في القنية أن يظهر له شعر أو أصبع أو رجل أو نحو ذلك. (رد المحتار: 6/ 429).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

24 – 2- 1442ھ 12- 10- 2020م الاثنين.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply