hamare masayel

کتے کی تجارت اور آمدنی کا حکم، کتے کی خرید و فروخت کا شرعی حکم

(سلسلہ نمبر 289)

کتے کی تجارت اور آمدنی کا حکم

سوال: ہمارے ایک دوست کو کسی سرکاری افسر نے ایک اچھی نسل کی کتیا (جس کو سی آئی ڈی وغیرہ استعمال کرتے ہیں) ہدیہ میں دیا تھا، اب اس کتیا کے دس بچے ہوئے اور آٹھ لاکھ روپئے میں فروخت ہوئے۔

معلوم یہ کرنا ہے کہ شرعاً اس رقم کا کیا حکم ہے؟ کیا اس رقم اپنے اوپر خرچ کرسکتے ہیں؟ اسی طرح کسی دینی کام میں خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ یا سرکاری ٹیکس وغیرہ میں ادائیگی ہوسکتی ہے یا نہیں؟ برائے کرم شرعی حکم بیان فرمائیں۔

المستفتی: قارى على حسن، مانڈی، مظفر نگر۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

کتے سے متعلق شریعتِ مطہرہ کا حکم یہ ہے کہ جس کتے کو پالنا جائز ہو اس کی خرید و فروخت بھی جائز ہے اور جس کو پالنا جائز نہیں اس کی خرید و فروخت بھی جائز نہیں، اور کتے کو پالنے کی اجازت شکار کے لیے ہے یا گھر اور کھیتی کی حفاظت کے لیے ہے؛ لہذا جس قسم کے کتے کے متعلق سوال کیا گیا ہے چونکہ وہ حفاظتی کتے کے مثل ہے اس لئے اس کا بیچنا جائز ہے اور اس سے حاصل شدہ رقم حلال ہے اسے جہاں چاہیں خرچ کرسکتے ہیں۔

نوٹ: کتے پالنے کی حدیث میں ممانعت آئی ہے اور یہ فرمایا گیا جس گھر میں کتا ہوتا ہے اس میں فرشتہٴ رحمت داخل نہیں ہوتے، کتے کا کاروبار ایسی ضرورت نہیں ہے جس کے تحت اتنے بڑے خیر (فرشتہ رحمت) کا دروازہ اپنے اوپر بند کیا جائے، اس لئے کتے کے کاروبار سے احتیاط بہتر ہے، واللہ اعلم۔

الدلائل

’’لكن في الخانية: بيع الكلب المعلم عندنا جائز، وكذا السنور، وسباع الوحش والطير جائز معلماً أو غير معلم‘‘. الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 68).

’’بيع الكلب المعلم عندنا جائز، وكذلك بيع السنور وسباع الوحش والطير جائز عندنا معلماً كان أو لم يكن، كذا في فتاوى قاضيخان‘‘. الفتاوى الهندية (3/ 114).

’’وبيع الكلب غير المعلم يجوز إذا كان قابلاً للتعليم وإلا فلا، وهو الصحيح، كذا في جواهر الأخلاطي‘‘. الفتاوى الهندية (3/ 114).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له استاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

23- 8- 1441ھ 18- 4- 2020م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply