hamare masayel

کسی کی پشت کی طرف قرآن شریف پڑھنا

(سلسلہ نمبر: 484)

کسی کی پشت کی طرف قرآن شریف پڑھنا

سوال: معلوم یہ کرنا ہے کہ موبائل میں قرآن شریف کی تلاوت کسی بندے کے پیچھے بیٹھ کر پڑھنا کیسا ہے؟ جیسا کی مسجد میں صفوں میں لوگ بیٹھے رہتے ہیں اور انکے آگے بھی لوگ بیٹھے ہوتے ہیں اور لوگ موبائل میں تلاوت کرتے ہیں؟

المستفتی: ابو حمدان، جری مری، ممبئی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: قرآن یا حدیث میں تو اس طرح پشت کرنے کی ممانعت وارد نہیں ہوئی ہے، اور غالبا فقہاء نے بھی اس کی صراحت نہیں کی ہے، لیکن اتنی بات تو ظاہر ہے کہ قرآن مجید کا احترام واجب اور اس کی بے احترامی گناہ ہے، احترام اور بے احترامی کا تعلق دو باتوں سے ہوتا ہے ،ایک تو دل کے ارادہ سے، دوسرے عرف ورواج سے، عرف ورواج کا مطلب یہ ہے کہ جس بات کو سماج میں بے احترامی سمجھا جاتا ہو وہ بے احترامی متصور ہوگی، اور جس فعل کو عرف میں احترام کے خلاف نہ سمجھا جاتا ہو وہ جائز ہو گا، —– یہ ایک حقیقت ہے کہ مشرقی علاقوں میں کسی چیز کو پشت کے پیچھے رکھنا احترام کے مغائر سمجھا جاتا اور سوئے ادب تصور کیا جاتا ہے، اسی لئے اگر کوئی بڑا آدمی بیٹھا ہو، تو چھوٹا اس کے سامنے اپنی پیٹھ کرکے نہیں بیٹھتا، اس لحاظ سے کوشش یہی کرنی چاہئے کہ قرآن مجید کی طرف پیٹھ کرکے نہ بیٹھاجائے، لیکن اگر جگہ کی تنگی ہو تو اس طرح بیٹھ کر تلاوت کرنے کی گنجائش ہوگی، (کتاب الفتاوی: 1/ 314، آپ کے مسائل اور ان کا حل4/491) ۔

الدلائل

قال الله تعالى: ﴿وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ﴾ (الحح: 32).

مد الرجلین الی جانب المصحف ان لم یکن بحذائه لا یکرہ. (الفتاوى الھندیة: 5/ 322).

ويكره مد الرجلين إلى القبلة في النوم وغيره عمدا، وكذلك يكره مد الرجلين إلى المصحف، وإلى كتب الفقه لما فيه من ترك تعظيم جهة القبلة، وكلام الله تعالى، ومعاني كلام الله تعالى. (المحيط البرهاني: 5/ 321).

وکذا قولھم بکفرہ إذا قرأ القرآن فی معرض کلام الناس کما اذا اجتمعوا فقرأ فجمعناهم جمعا ……کلھا ترجع إلی قصد الاستخاف. (الاشباہ والنظائر، ص: 31).

هذا ما ظهر لي والله أعلم وعلمه أتم وأحكم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

29- 1- 1442ھ 19- 9- 2020م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply