hamare masayel

بیوی سے کہنا مجھ کو تیری ضرورت نہیں

(سلسلہ نمبر: 816)

بیوی سے کہنا مجھ کو تیری ضرورت نہیں

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کا اپنی سے جھگڑا ہورہا اسی دوران زید نے کہا کہ مجھ کو تیری ضرورت نہیں، کیا اس جملہ سے طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟

المستفتی: سراج الدین مدھوبنی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: مذکورہ بالا جملہ طلاق کے لئے نہ صریح ہے نہ کنائی، لہذا اس جملہ سے طلاق واقع نہیں ہوگی اگر چہ نیت کی ہو۔

الدلائل

ولو قال لا حاجة لي فيك ونوى الطلاق لا يقع، (الفتاوى الخانية علی هامش الهندية: 1/ 428).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

28- 1- 1446ھ 4-8- 2024م الأحد

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply