hamare masayel

تجارتی زمین کی زکوٰۃ کیسے ادا کریں؟

(سلسلہ نمبر: 319)

تجارتی زمین کی زکوٰۃ کیسے ادا کریں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں:

زمین کو تجارت (فروخت) کی غرض سے خریدا گیا ہے، اس کی زکوٰۃ خرید کے داموں پر ادا ہوگی یا فروخت کے دام‌ پر؟. بینوا توجروا۔

المستفتی: ابو عمیس غفرلہ، اٹاوہ۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 تجارتی زمین پر حولان حول کے وقت جو مارکیٹ ریٹ ہو یا جتنے میں آپ کا بیچنے کا ارادہ ہو اسی حساب سے زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔

الدلائل

عن سمرۃ بن جندب رضي اللّٰہ عنه قال: أما بعد، فإن رسول اللّٰہ ﷺ وسلم کان یأمرنا أن نخرج الصدقة من الذي نعد للبیع۔ (سنن أبي داود رقم: 1562 دار الفکر بیروت).

 وتعتبر القیمة یوم الوجوب وقالا یوم الاداء وفی السوائم یوم الأداء اجماعا وھو الاصح ویقوم فی البلد الذی المال فیه ولو فی مفازۃ ففی أقرب الأمصار الیه، فتح. (الدر المختار: 2/ 286)

واللہ أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له استاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

16- 9- 1441ھ 10- 5- 2020م الأحد.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply