فیکٹری اور مشینوں پر زکوٰۃ

فیکٹری اور مشینوں پر زکوٰۃ

فیکٹری اور مشینوں پر زکوٰۃ

آج کے دور میں آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ فیکٹری اور مشینیں ہیں، جنہیں خریدنے اور لگانے میں ایک بہت بڑی رقم مشغول ہوجاتی ہے، تو کیا ان کی مالیت پر زکوٰۃ فرض ہے؟

تمام اماموں کا اس پر اتفاق ہے کہ  آلات اور مشینوں پر زکوٰۃ فرض نہیں ہے،خواہ ان کی قیمت کچھ بھی ہو کیونکہ ان کا شمار ضروریات میں ہے، البتہ ان سے ہونے والی آمدنی نصاب کے بقدر ہو اوراس پر سال گزر جائے تو زکوٰۃ فرض ہے۔[1]ان کے دلائل یہ ہیں:

1-قرآن حکیم میں ہے :

أَمَّا السَّفينَةُ فَكانَت لِمَسـٰكينَ يَعمَلونَ فِى البَحرِ‌( سورة الكهف:79)

جہاں تک کشتی کا تعلق ہے وہ کچھ غریب آدمیوں کی تھی جو دریا میں مزدوری کرتے تھے،

اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس آیت میں کشتی کا مالک ہونے کے باوجود انھیں مسکین قرار دیا اور مسکین مستحق زکاۃ ہوتا ہے حالانکہ کشتی ایک قیمتی چیز ہے  کیونکہ کشتی سامان تجارت نہیں بلکہ  آلات حرفت میں سے ہے لہذا ذریعے معاش اور آلات تجارت گرچہ بہت قیمتی اور مہنگا ہو اس پر کوئی زکاۃ نہیں ہے۔

2-حضرت علی ؓ سے روایت ہے ہ کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:

 ”لیس علی العوامل شيء” (سنن أبي داود: 1572)

 کام میں استعمال ہونے والے  اونٹوں پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ 3-حضرت عمرو بن شعیب کی سند سے منقول ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:

 لیس في الإبل العوامل صدقة” (السنن الکبری للبيهقي:116/4)

کام کاج میں استعمال ہونے والے اونٹوں پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ 4-امام بیہقی فرماتے ہیں کہ ابن عباسؓ سے مروی ایک روایت میں اونٹ کے ساتھ بیل اور گائیوں کا بھی  ذکر ہے ۔السنن الکبری للبيهقي: 116/4

5-اور حضرت علی ؓ ، حضرت جابرؓ اور بعض دیگر صحابہ اور تابعین و تبع تابعین سے مروی ہے کہ ”ہل چلانے والے جانور (بیل ، گائے وغیرہ) پر زکوٰۃ نہیں۔” (السنن الکبریٰ للبيهقي 116/4)

ان‌روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پیداوار کا ذریعہ بننے والے جانوروں پر زکاۃ نہیں ہے لہذا جانوروں کے علاوہ بھی جو چیزیں اور مشینیں پیداوار کا ذریعہ ہوں ان پر زکاۃ نہیں ہے۔


حواله

[1]  وليس في دور السکنی وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الرکوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زکاۃ.  لأنها مشغولۃ بالحاجة الأصلية وليست بنامية أيضاً وعلی هذا کتب العلم لأهله وآلات المحترفين. الهداية96/1.نیز دیکھئے :الأم63/2. البيان والتحصيل 404/2. الفروع 513/2.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply