hamare masayel

سامان زکوٰۃ میں دینے کی صورت میں کس قیمت کا اعتبار ہوگا؟

(سلسلہ نمبر: 589)

سامان زکوٰۃ میں دینے کی صورت میں کس قیمت کا اعتبار ہوگا؟

سوال: میرے یہاں بیڈ کا کارخانہ ہے اور مثال کے طور پہ ایک بیڈ دس ہزار روپیہ میں تیار ہوتا ہے اور وہ مارکیٹ میں پندرہ ہزار کا فروخت کیا جاتا ہے،اور میرے اوپر پندرہ ہزار زکوۃ بھی واجب ہے تو کیا وہ بیڈ زکوۃ میں دے سکتے ہیں اگر ہاں تو کونسی قیمت کا اعتبار کیا جائےگا ؟ رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

المستفتی: محمد اسامہ، دیو گاؤں، اعظم گڑھ۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: زکوٰۃ میں سامان کو بھی دیا جاسکتا ہے، اگر دکان یا کارخانہ سے کسی سامان کو زکوٰۃ میں دیا جائے تو اس کا جو حتمی اور یقینی مارکیٹ ریٹ ہوگا اسی کا اعتبار ہوگا، لہذا اگر ایک بیڈ کی مارکیٹ میں فروخت قیمت  یقیمی طور پر پندرہ ہزار روپئے ہے تو اسے زکوٰۃ میں دینے کی صورت میں پندرہ ہزار روپئے کی زکوٰۃ مانی جائے گی۔

الدلائل

فَيُعْتَبَرُ قِيمَتُهَا يَوْمَ الْأَدَاءِ، وَالصَّحِيحُ أَنَّ هَذَا مَذْهَبُ جَمِيعِ أَصْحَابِنَا؛ لِأَنَّ الْمَذْهَبَ عِنْدَهُمْ أَنَّهُ إذَا هَلَكَ النِّصَابُ بَعْدَ الْحَوْلِ تَسْقُطُ الزَّكَاةُ سَوَاءٌ كَانَ مِنْ السَّوَائِمِ أَوْ مِنْ أَمْوَالِ التِّجَارَةِ. (بدائع الصنائع: 2/ 22).

وجاز دفع القيمة فِي زَكَاةٍ ….. وَتُعْتَبَرُ الْقِيمَةُ يَوْمَ  الْوُجُوبِ، وَقَالَا يَوْمَ الْأَدَاءِ. وَفِي السَّوَائِمِ يَوْمَ الْأَدَاءِ إجْمَاعًا، وَهُوَ الْأَصَحُّ. (الدر المختار).

(قَوْلُهُ وَهُوَ الْأَصَحُّ) أَيْ كَوْنُ الْمُعْتَبَرِ فِي السَّوَائِمِ يَوْمَ الْأَدَاءِ إجْمَاعًا هُوَ الْأَصَحُّ فَإِنَّهُ ذَكَرَ فِي الْبَدَائِعِ أَنَّهُ قِيلَ إنَّ الْمُعْتَبَرَ عِنْدَهُ فِيهَا يَوْمُ الْوُجُوبِ، وَقِيلَ يَوْمُالْأَدَاءِ. اهـ.

وَفِي الْمُحِيطِ: يُعْتَبَرُ يَوْمُ الْأَدَاءِ بِالْإِجْمَاعِ وَهُوَ الْأَصَحُّ اهـ فَهُوَ تَصْحِيحٌ لِلْقَوْلِ الثَّانِي الْمُوَافِقِ لِقَوْلِهِمَا، وَعَلَيْهِ فَاعْتِبَارُ يَوْمِ الْأَدَاءِ يَكُونُ مُتَّفَقًا عَلَيْهِ عِنْدَهُ وَعِنْدَهَا. (رد المحتار: 2/ 286).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

7- 6- 1442ھ 21- 1- 2021م الخميس.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply