hamare masayel

حلال جانوروں کی کھال حلال ہے

(سلسلہ نمبر 285)

حلال جانوروں کی کھال حلال ہے

سوال: بعض جگہوں میں بکری وغیرہ کو ذبح کر کے اسکے بدن کے بال کو گرم پانی کے ذریعہ بلیٹ سے صاف کردیا جاتا ہے اور کھال سمیت گوشت کو فروخت کیا جاتا ہے، کیا مسلمان کا کھال سمیت گوشت فروخت کرنا اور کہال کو کھانا درست ہے؟ برائے کرم مدلل جواب دیں۔

 المستفتی: صدیق قاسمی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 جن جانوروں کا گوشت کھانا جائز ہے، ان کا چمڑا کھانا بھی جائز ہے۔ (مستفاد فتاویٰ محمودیہ (کتاب الاضحیہ، باب الذبائح، 17/ 291، 292 ط:مکتبۃ الفاروق )

الدلائل

وذکر بکر رحمه الله تعالیٰ أن الجلد کاللحم.الفتاوٰی البزازیة علی الفتاویٰ الهندیة، کتاب الاضحیة، (6/294 ) رشیدیة.

(كره تحريماً)، وقيل: تنزيهاً، والأول أوجه، (من الشاة سبع: الحياء والخصية والغدة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذكر)؛ للأثر الوارد في كراهة ذلك. (رد المحتار: 6/ 749).

واللہ أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله استاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

18- 8- 1441ھ 13- 4- 2020م الاثنین.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply