You are currently viewing ‌ قربانی کے جانور میں ولیمہ کے لئے حصہ لینا

‌ قربانی کے جانور میں ولیمہ کے لئے حصہ لینا

‌ قربانی کے جانور میں ولیمہ کے لئے حصہ لینا

سوال: كيا فرماتے مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں:

کیا قربانی کے جانور میں ولیمہ کی شراکت کی گنجائش ہے؟ (یعنی بڑے جانور میں ایک دو حصہ صرف ولیمہ کے لئے لینا درست ہے یا نہیں؟)

المستفتی: محمد طاسین مدنی جلپا پور نیپال

الجواب: باسم الملهم للصدق والصواب:

 قربانی کے بڑے جانور میں ایسا حصہ لینا جس کی جہت تقرب ہو جائز ہے، ولیمہ بھی عقیقہ کی طرح فی الجملہ تقرب إلی اللہ ہے اس لئے اگر ولیمہ کے لئے حصہ لے تو اس سے دیگر شرکاء کی قربانی پر کوئی اثر نہ پڑے گا بلکہ تمام شرکاء کی قربانی صحیح ہو جائے گی۔ (مستفاد: احسن الفتاویٰ 7/536، محمودیہ ڈابھیل 17/422، محمودیہ میرٹھ 26/334، فتاوی قاسمیہ 22- 356)

الدلائل

قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ الْمَدِينَةَ، فَآخَى النَّبِيُّ ﷺ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيِّ، وَكَانَ سَعْدٌ ذَا غِنًى، فَقَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ: أُقَاسِمُكَ مَالِي نِصْفَيْنِ وَأُزَوِّجُكَ. قَالَ : بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ، دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ. فَمَا رَجَعَ حَتَّى اسْتَفْضَلَ أَقِطًا وَسَمْنًا، فَأَتَى بِهِ أَهْلَ مَنْزِلِهِ، فَمَكَثْنَا يَسِيرًا، أَوْ مَا شَاءَ اللَّهُ، فَجَاءَ وَعَلَيْهِ وَضَرٌمِنْ صُفْرَةٍ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ ﷺ: ” مَهْيَمْ؟ ” قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ. قَالَ: ” مَا سُقْتَ إِلَيْهَا ؟ ” قَالَ: نَوَاةً مِنْ ذَهَبٍ. أَوْ: وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. قَالَ: “أَوْلِمْ، وَلَوْ بِشَاةٍ”.  (صحيح البخاري، رقم الحدیث: 2049).

ولم یذکر الولیمة ولکن ینبغي أں تجوز لأنها تقام شکراً لله علی نعمة النکاح، وردت بها السنة فإذا قصد بها الشکر إو إقامة السنة فقد أراد القربة. (شامی، کتاب الأضحیة، زکریا 9/472، کراچی 6/326)

ولم یذکر ما إذا أراد أحدهم الولیمة وهی ضیافة التزویج و ینبغی أن یجوز لأنها إنما تقام شکراً لله علی نعمة النکاح. (تبیین الحقائق زکریا 6/485، امدادیه ملتان 6/8، هندیه زکریا قدیم 5/304، جدید 5/351، بدائع الصنائع زکریا 4/209، کراچی 5/71).

 والله أعلم

تاريخ الرقم: 7- 12 – 1439 ھ 19-8-2018م الأحد

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply