(سلسلہ نمبر: 727)
سجدہ تلاوت کے فوراً بعد رکوع
سوال: کل ایک صاحب تراویح کی بیسویں رکعت میں سورہ اعراف کی آخری آیت (آیت سجدہ) پڑھ کر سجدہ تلاوت کیا، اور پھر قیام کیا اور بغیر کچھ پڑھے رکوع سجدہ کرلیا، تو پوچھنا یہ کہ ایسا کرنا صحیح ہے؟ نماز ہوگئی؟ دونوں رکعتوں کی قرات کا کیا ہوگا؟
المستفتی: محمد خالد سلہرا، استاذ مدرسہ دار ارقم شیرواں، اعظم گڑھ
الجواب باسم الملہم للصدق والصواب: نماز میں سجدہٴ تلاوت ادا کرنے کے بعد کھڑے ہوکر چند آیات پڑھ کر پھر رکوع میں جانا چاہیے، اور اگر سجدہٴ تلاوت کے فوراً بعد رکوع میں چلا جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے، لہذا صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی، دونوں رکعت میں پڑھے ہوئے قرآن کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے.
الدلائل
ولو کانت بختم السورة فالأفضل أن یرکع بها، ولو سجد ولم یرکع فلا بد من أن یقرأ شیئًا من السورة الأخری بعد ما رفع رأسه من السجود، ولو رفع ولم یقرأ شیئًا ورکع جاز․ (الفتاوى الهندية: 1/133، ط: دار الفكر، بيروت).
والله أعلم
حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.
7- 9- 1444ھ 30-3- 2023م الخميس
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.