You are currently viewing سودی رقم کی وصولی پر ملنے والی اجرت کا حکم

سودی رقم کی وصولی پر ملنے والی اجرت کا حکم

سودی رقم کی وصولی پر ملنے والی اجرت کا حکم

سوال : بینک جو سودی قرض یعنی لون دیتا ہے، بعد میں کسٹمر کی لاپرواہی سے قرض کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے بینک کچھ آدمیوں کو مقرر کرتا ہے کہ وہ قرض کی وصولی کریں۔ اس پر بینک انہیں کمیشن دیتا ہے۔ یہ عمل اور کمیشن درست ہے یا نہیں؟

امید ہے مدلل جواب سے نوازیں گے۔

المستفتی : شرف الدین عظیم قاسمي

 الجواب باسم الملهم للصدق والصواب:

 صورت مسئولہ میں چونکہ یہ معاملہ سود اور سود میں معاونت کا ہے اس لیے ناجائز ہے۔

الدلائل

قال الله تعالٰی: ﴿وأحل اللهُ البیعَ وحَرّمَ الربوا﴾ (البقرة: 275).

وقال تعالٰی: ﴿یَأَیُّها الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَأْکُلُوْا الرِّبَا اَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوْا اللّٰه لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ، وَاتَّقُوْا النَّارَ الَّتِيْ اُعِدَّتْ لِلْکَافِرِیْنَ﴾ (آل عمران: 130، 131).

کان أبوحنیفة رحمه الله یقول: ھی أخوف آیة في القراٰن حیث أوعد اللّٰه المؤمنین بالنار المعدّة للکافرین، إن لم یتقوه في اجتناب محارمه. (مدارک التنزیل:1/291).

عن جابر بن عبد اللّٰه رضي اللّٰه عنه قال: لعن رسول اللّٰه ﷺ آکل الربوا وموکله وکاتبه وشاهدیه، وقال: هم سواء. (صحيح مسلم، رقم الحديث: 1598).

 والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله، أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

29/8/1439ه 16/5/2018م الأربعاء

۞۞۞۞۞۞

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply