hamare masayel

صحبت سے پہلے طلاق، خلوت صحیحہ سے قبل طلاق

(سلسلہ نمبر: 380)

صحبت سے پہلے طلاق

سوال: زینب نامی لڑکی کی شادی نظام الدین نامی لڑکے سے آج سے ڈھائی برس قبل ہوئی، نیز یہ کہ شادی کے بعد دس دن لڑکا گھر پر رہا؛ لیکن میاں بیوی کے درمیان  زن وشوہر والا عمل نہ ہوا، اب دونوں کے درمیان ایک ماہ قبل طلاق واقع ہو گئی ہے اور لڑکی کا رشتہ دوسری شادی کے لئے طے ہے کیا اس لڑکی کی شادی بلا عدت طلاق گزارے کرنا درست ہوگا؟  جواب عنایت فرمائیں۔

المستفتی: اسرافیل نیپال۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں ہے کہ خلوت صحیحہ  ہوئی یا نہیں، (میاں بیوی کا کسی کمرہ وغیرہ میں اس طرح  ہونا کہ اگر ہم بستری کرنا چاہیں تو کوئی چیز مانع نہ ہو اس کو خلوت صحیحہ کہتے ہیں) تو جاننا چاہئیے کہ اگر خلوت صحیحہ بھی نہ ہوئی ہو تو بلا عدت دوسرے سے نکاح ہوسکتا ہے اور اگر خلوت صحیحہ ہوئی ہو چاہے صحبت ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو بلا عدت گزارے دوسرے سے نکاح نہیں ہوسکتا۔

الدلائل

قال الله تعالى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا فَمَتِّعُوهُنَّ وَسَرِّحُوهُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا﴾ (الاحزاب: 49).

عن سعید بن المسیب قال: قال عمر بن الخطاب رضي اللّٰہ عنه: إذا أرخیت الستور، فقد وجب الصداق والعدۃ. (سنن سعید بن منصور/ باب فیما یجب به الصداق: 1/ 201 الرقم: 757، السنن الکبریٰ للبیہقي: 11/ 49، رقم: 14845).

عن زرارۃ بن أوفی قال: قضاء الخلفاء الراشدین المہدیین أنہ من أغلق بابًا وأرخی سترًا، فقد وجب الصداق والعدۃ۔ (السنن الکبریٰ للبیهقي، الصداق/ باب من قال من أغلق باب وأرخی سترًا فقد وجب الصداق: 11/ 49، الرقم: 14845).

وتجب العدۃ في الکل أي کل أنواع الخلوۃ، ولو فاسدۃ احتیاطاً، أي استحساناً لتوهم الشغل. (الدر المختار 4/261 زکریا).

والخلوۃ بلا مرض أحدهما کالوطء ولو مجبوبًا أو عنینًا أو خصیًا، وتجب العدۃ فیها، أي تجب العدۃ علی المطلقة بعد الخلوۃ احتیاطاً. (البحر الرائق: 3/ 155).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

6- 11- 1441ھ 28- 6- 2020م الأحد.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply