hamare masayel

قربانی میں عورت کے نام کے ساتھ باپ کا نام یا شوہر کا؟ 

‌ قربانی میں عورت کے نام کے ساتھ باپ کا نام یا شوہر کا؟

سوال: میرا ایک سوال ہے قربانی اگر بیوی کے نام ہوتی ہے تو اس میں ولدیت ہوگی یا زوجیت؟ 

مدلل جواب مطلوب ہے۔

المستفتى سرفراز احمد أعظمی بکھرا۔

الجواب باسم الملهم للصدق والصواب:

قربانی جس کی طرف سے کی جاتی ہے اس کے نام کے ساتھ ولدیت وغیرہ تعیین کے لئے لگائی جاتی ہے، عورتوں کے نام کے ساتھ قرآن نے جس طرح باپ کی طرف نسبت کی ہے اسی طرح شوہر کی طرف بھی نسبت کی ہے؛ اس لئے اگر شادی شدہ عورت کی طرف سے قربانی ہو تو اس کے نام کے ساتھ باپ کا نام بھی لگایا جاسکتا ہے اسی طرح شوہر کا نام بھی لگایا جاسکتا ہے، اور اگر عورت کے نام کے ساتھ باپ یا شوہر میں سے کسی کا نام بھی نہ لگایا جائے تب بھی قربانی درست ہو جائے گی. واللہ اعلم بالصواب۔

الدلائل

قال الله تعالى: ﴿ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِّلَّذِينَ كَفَرُوا امْرَأَتَ نُوحٍ وَامْرَأَتَ لُوطٍ ۖ كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَيْنِ فَخَانَتَاهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللَّهِ شَيْئًا وَقِيلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدَّاخِلِينَ ، وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِّلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِندَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِن فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ، وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَاتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَانِتِينَ﴾ (سورة التحريم: 10-11- 12).

وفي الصحيحين: جَاءَتْ زَینب امْرَأَةُ ابْنِ مَسْعُودٍ، تستاذن عَلیه، فَقیل: یا رَسُولَ الله، هذه زینَبُ، فَقَالَ: أَی الزیانِبِ؟ فَقِیلَ: امْرَأَةُ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: نَعَمْ، ائْذَنُوا لَها. (صحيح البخاري: 1462، وصحيح مسلم: 1462).

وأما الضحایا فلابد فیها من النیة لکنه عند الشراء لا عند الذبح. (الأشباه والنظائر قدیم 40، وهکذا فی الهندیة زکریا جدید 5/340، قدیم 5/294، مجمع الأنهر، دار الکتب العلمیة بیروت 4/175، مصری قدیم 2/521).

والله أعلم

تاريخ الرقم: 10- 12 – 1439 ھ 22-8-2018م الأربعاء

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply