You are currently viewing ‌ مَردوں کے لیے چاندی کی انگوٹھی كا مسئلہ

‌ مَردوں کے لیے چاندی کی انگوٹھی كا مسئلہ

‌ مَردوں کے لیے چاندی کی انگوٹھی 

سوال: مَردوں کے لئے چاندی کی انگوٹھی پہننا درست ہے یا نہیں؟ اگر درست ہے تو کتنے گرام؟

المستفتی : فضل محمد فلاحی ممبر پاسبان علم وادب

الجواب باسم الملهم للصدق والصواب:

 مَردوں کے لیے صرف چاندی کی چار ماشہ یعنی 3.03775 گرام (اور بعض حضرات کے نزدیک 4.5 گرام) کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے؛ لیکن بادشاہ، قاضی اور متولی وغیرہ جن کو مہر لگانے کی ضرورت پیش آتی ہے ان کے علاوہ کو نہ پہننا ہی بہتر ہے۔

الدلائل

والسنة أن يكون قدر مثقال فما دونه. (الاختيار لتعليل المختار: 4/169).

وترک التختم لغير السلطان والقاضي وذی حاجة إلیه کمتولٍّ أفضل (الدر المختار) وقال فی رد المحتار:  (قوله وترك التختم إلخ) أشار إلى أن التختم سنة لمن يحتاج إليه كما في الاختيار قال القهستاني : وفي الكرماني نهى الحلواني بعض تلامذته عنه ، وقال : إذا صرت قاضيا فتختم، وفي البستان عن بعض التابعين لا يتختم إلا ثلاثة : أمير، أو كاتب، أو أحمق. (رد المحتار 6-361، دار الکتب العلمیة، بیروت).

والله أعلم 

تاريخ الرقم: 2/9/1439ه 18/5/2018م الجمعة.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply