hamare masayel

نابالغ اور بالغ کا ایک ساتھ جنازہ

(سلسلہ نمبر: 526)

نابالغ اور بالغ کا ایک ساتھ جنازہ

سوال: نابالغ اور بالغ دونوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر پڑھ سکتے ہیں تو کس طرح نماز جنازہ ادا کریں؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

   المستفتی: پرویز نندیالی، آندھرا پردیش۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: جی بالغ اور نابالغ دونوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں، البتہ اگر کوئی دشواری نہ ہو تو الگ الگ پڑھنا بہتر ہے۔

اگر دونوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھنا ہو تو امام کی طرف سے پہلے بالغ کے جنازہ کو رکھیں اس کے بعد نابالغ کے جنازہ کو، اسی طرح دعا میں بھی پہلے بالغ کی دعا، اس کے بعد نابالغ کی دعا پڑھیں۔

الدلائل

وإذا اجتمعت الجنائز فإفراد الصلاة علی کل واحدة أولی من الجمع، وتقدیم الأفضل أفضل، وإن جمع جاز. (الدر المختار).

(قوله أولى من الجمع) لأن الجمع مختلف فيه قنية (قوله: وتقديم الأفضل أفضل) أي يصلي أولا على أفضلهم ثم يصلي على الذي يليه في الفضل. (رد المحتار: 2/ 219).

الصلاة على الجماعة مرة واحدة فإذا اجتمعت الجنائز فالإمام بالخيار إن شاء صلى عليهم دفعة واحدة، وإن شاء صلى على كل جنازة على حدة …… ولو اجتمع جنازة رجل وصبي وخنثى وامرأة وصبية وضع الرجل مما يلي الإمام، والصبي وراءه، ثم الخنثى، ثم المرأة، ثم الصبية. (بدائع الصنائع: 1/ 315، 316).

بقي ما إذا كان فيهم مكلفون وصغار والظاهر أنه يأتي بدعاء الصغار بعد دعاء المكلفين كما مر. (حاشية الطحطاوي على المراقي: 1/ 593).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

18- 3- 1442ھ 5- 10- 2020م الخمیس.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply