hamare masayel

نفلی روزے میں کی قضا کی نیت، روزه كے مسائل

نفلی روزے میں کی قضا کی نیت

سوال: کیا عاشوراء کے روزے میں قضا روزے کی نیت کی جا سکتی ہے یا نہیں؟  مدلل جواب عنايت فرمائىں

  المستفتی منصور احمد قاسمی پوٹریاں جون پور

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب:

جی! نیت کرسکتا ہے، قضا روزہ  کی ادئیگی کے ساتھ نفلی روزہ کا بھی ثواب ملے گا۔

بعض حضرات کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں صرف قضا روزہ ادا ہوگا، نفلی ورزے کا ثواب نہیں ملے گا؛  لیکن اللہ کی رحمت سے یہی امید رکھنی چائیے کہ قضا کی ادائیگی کے ساتھ نفل کا بھی ثواب ملے گا۔ ان شاء اللہ تعالی. والله اعلم بالصواب۔

الدلائل

صام في یوم عرفة مثل قضاء، أو نذر أو کفارة، ونوی معه الصوم عن یوم عرفة، أفتی بعضهم بالصحة والحصول عنهما. (شرح الأشباه والنظائر للحموي 1/ 66 کراچی).

وأما إذانویٰ نافلتین کما إذا نویٰ برکعتی الفجر التحیة والسنة أجزأت عنهما. (الأشباه ص 79).

والله أعلم

تاريخ الرقم: 8/1/1440ه  19/9/2018م الأربعاء

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply