hamare masayel

ٹرین میں راستہ میں نماز پڑھنا، ریل گاڑی میں نماز

ٹرین میں راستہ میں نماز پڑھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بعض حضرات دوران سفر میں لوگوں کے راستہ میں پڑھتے ہیں، ایک صاحب نے اعتراض کیا کہ بندوں کو پریشان کرکے اللہ کی عبادت کرنا یہ کون سا دین ہے، ان کا کہنا ہے اگر نماز کے لئے مناسب جگہ نہ ملے تو نماز کو قضا تو کردیں مگر راستے میں پڑھ کر لوگوں کو پریشان نہ کریں کیونکہ حقوق العباد اور حقوق اللہ میں حقوق العباد کی اہمیت زیادہ ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا مذکورہ شخص یہ بات درست ہے؟ امید ہے کہ تشفی بخش جواب مرحمت فرمائیں گے۔

المستفتی:  بندہ خدا۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

نماز کی شریعت اسلامیہ میں بڑی اہمیت ہے اور اسے وقت پر ادا کرنے کی بڑی تاکید ہے، اس لئے دوران سفر بھی نماز قضا نہیں کرنی چاہئے۔

 ٹرین سے سفر کے دوران اگر ٹرین میں نماز پڑھنے کے لئے مناسب جگہ نہ ملے اور نماز کے پڑھنے کے بقدر ٹرین کسی اسٹیشن پر نہ رکے یا اترنے میں پریشانی ہو تو ٹرین ہی میں نماز پڑھ لیں، بعض ڈبوں کے کنارے کافی جگہ خالی ہوتی ہے وہاں نماز پڑھ لیں لیکن اگر جگہ نہ ہو تو مجبوری کی صورت میں ٹرین کے ڈبہ میں گذر گاہ میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ؛ اس لئے کہ دو چار منٹ لوگوں کی آمد ورفت بند ہونے سے مسافروں کو کوئی خاص زحمت نہیں ہوتی؛ بلکہ اکثر غیر مسلمین بھی ایسی صورت بخوشی رک جاتے ہیں، نیز ٹرین کے ہر ڈبہ میں دونوں طرف ضرورت کی جگہیں بنی رہتی ہیں اگر ایک طرف کا راستہ بند ہو تو دوسری طرف آدمی جاسکتا ہے، تاہم دیر تک راستہ نہ روکے رکھیں کیونکہ اس میں دوسرے ڈبوں تک جانے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔

اس لئے مذکورہ شخص کی بات بے محل ہے۔حقوق العباد کا حوالہ دیکر نماز نہ پڑھنے کا عذر پیش کررہا ہے، حالانکہ دوران سفر دیکھا گیا ہے کہ نمازی لوگ دوسروں کے حقوق کا اوروں کی بنسبت زیادہ خیال رکھتے ہیں۔

الدلائل

قال الله تعالى: ﴿إِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَوْقُوتًا﴾ [النساء: 103]

وقد قالت عائشة  رضي الله عنها: ما خير رسول الله ﷺ بين شيئين إلا اختار أهونهما، فمن ابتلي ببليتين فعليه أن يختار أهونهما. (بدائع الصنائع 1/ 117)

فإن اضطر بين أرض مسلم وكافر يصلي في أرض المسلم إذا لم تكن مزروعة. فلو مزروعة أو لكافر يصلي في الطريق اهـ أي لأن له في الطريق حقا كما فيمختارات النوازل. (شامي، الصلاۃ / مطلب في الصلاۃ الأرض المغصوبة ودخول البساتین الخ 2/44 زکریا، 1/ 381 بيروت).

 والله أعلم

تاريخ الرقم: 15- 7- 1441ھ 11- 3- 2020م الأربعاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply