(سلسلہ نمبر: 656)
گونگے شخص کے ذبیحہ کا حکم
سوال: اگر کوئی گونگا شخص جو بولنے پر بالکل قدرت نہ رکھتا ہو وہ مرغ یا کوئی دوسرا جانور ذبح کرے تو اس کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟ حلال ہے یا حرام؟ بینوا توجروا۔
المستفتی: مولانا شفیق احمد سیتا پوری۔
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: ایسا شخص جو زبان سے “بسم اللہ اللہ اکبر” نہ کہہ سکے، وہ شرعاً معذور ہے، جس طرح نماز وغیرہ بغیر زبان سے ادا کئے درست ہوجاتی ہیں، اسی طرح ایسے شخص کا ذبیحہ بھی بلا کراہت حلال ہے، جانور کو ذبح کرنے میں اس کا صرف مسلمان ہونا ہی کافی ہے، البتہ ایسا شخص اگر ذبح کرتے وقت آسمان کی طرف اشارہ کردے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
الدلائل
عن جابر رضي الله عنه قال: سألت الشعبي عن ذبیحة الأخرس؟ فقال: یشیر إلی السماء۔ (مصنف عبد الرزاق، کتاب المناسك/ باب ذبیحة الأقلف والأخرس: 4/ 485، الرقم: 8566).
وأخرس … یعني تحل ذبیحة هؤلاء … والأخرس عاجزٌ عن الذکر فیکون معذورًا وتقوم الملة مقامه کالناسي؛ بل أولیٰ لأنه ألزم۔ (البحر الرائق: 8/ 168، کراچی).
أو أخرس (الدر المختار) مسلماً أو کتابیاً لأن عجزہ عن التسمیة لا یمنع صحة ذکاته کصلاته. (رد المحتار: 9/ 360، بيروت، 9/ 431، زكريا ديوبند).
(وَتَحِلُّ ذَبِيحَةُ مُسْلِمٍ… أَمَّا الْمُسْلِمُ فَلِقَوْلِهِ تَعَالَى {إِلا مَا ذَكَّيْتُمْ} [المائدة: 3] وَالْخِطَابُ لِلْمُسْلِمِينَ…(أَوْ) كَانَ الذَّابِحُ (أَخْرَسَ) لِأَنَّ الْأَخْرَسَ عَاجِزٌ عَنْ الذِّكْرِ مَعْذُورٌ وَتَقُومُ الْمِلَّةُ مَقَامَ تَسْمِيَتِهِ كَالنَّاسِي بَلْ أَوْلَى.
(مجمع الأنهر شرح ملتقى الابحر: 2/ 507، داراحياءالتراث العربى).
وفي نفع المفتي: الاستفسار: هل یجوز ذبح الأبکم؟ الاستبشار: نعم: فإنه معذور في ترك التسمیة، کما في مختصر الوقایة. (نفع المفتي، ص: 193).
والله أعلم.
حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.
27- 9- 1442ھ 10- 5- 2021م الاثنین.
المصدر: آن لائن إسلام.
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.