istikhara ki dua in urdu

Istikhara Ki Dua In Urdu, Istikhara Ki Dua With Urdu Translation

  • Post author:
  • Post category:Duas
  • Post comments:0 Comments
  • Post last modified:September 30, 2021
  • Reading time:1 mins read

Istikhara Karne Ka Tarika PDF

Istikhara Ka Tarika PDF

دعائے استخارہ كيا ہے؟

استخارہ كا مطلب الله تعالى سے اپنے كام ميں بھلائى اور خير طلب كرنا ہے،  يہ دعا زندگى ميں كوئى اہم كام شروع كرنے پہلے، يا بياہ كا رشتہ طے كرنے سے پہلے مانگى جاتى ہے، تاكہ وہ كام ٹھيك ٹھاك اور بہتر ہو، اور شادى  كے ليے اچھا رشتہ مل جائے۔

دعائے استخارہ كب پڑھى جاتى ہے؟

اس دعا كو پڑھنے كے ليے سكون اور دلجمعى كى ضرورت ہوتى ہے، تاكہ دعا مانگنے والا پورے خشوع وخضوع كے ساتھ الله تعالى كے حضور اپنى بات كو كہہ سكے ، اور اس كے ليے سب مناسب وقت عشاء كى نماز كے بعد كا ہے، يا رات كا آخرى پہر ہے۔

دعائے استخارہ پڑھنے كا طريقہ

سب سے پہلے دو ركعت نماز نفل پڑھے، بالكل اسى طرح جس طرح دوسرى نفل نمازيں پڑھى جاتى ہيں، اس كے بعد حضور قلب كے ساتھ يہ دعا پڑھے، اور دعا ميں اپنے كام كى طرف اشارہ كرے، پھر جس طرف اس كا مطمئن ہو وہ كرے۔

جس كو دعائے استخارہ ياد نہ ہو وہ كيا كرے؟

اسکو یاد کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہئے ، انسان دنیا کے کام کاج کے لیے دل و جان کی بازی لگاديتاہے ، اپنا سب کچھ قربان کر دیتا ہے، يہ بھى تو اسى كا كام ہے، اس كے ليے بھى اسے محنت كرنى چاہئے، پھر بھى اگر بہت جلدى ہو وقت كم تو اردو ميں اس دعا مفہوم اپنى زبان خشوع وخضوع اور حضورِ قلب كے ساتھ ادا كرے، ان شاء الله اس كو وہى فائدہ ملے گا۔

استخارہ كى دعا عربى ميں

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ العَظِيمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الأَمْرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي – أَوْ قَالَ عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ – فَاقْدُرْهُ لِي وَيَسِّرْهُ لِي، ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي – أَوْ قَالَ فِي عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ – فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ، وَاقْدُرْ لِي الخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، ثُمَّ أَرْضِنِي.

استخارہ كى دعا اردو ميں

اے اللہ! بے شک میں تجھ سے تیرے علم کے ساتھ بھلائی  اور خيرطلب کرتا ہوں، اور تجھ سے تیری قدرت کے ساتھ طاقت طلب کرتا ہوں، اور میں تجھ سے تیرے عظیم الشان فضل کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ تو ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے اور میں نہیں رکھتا ، تو ہر چيز كو جانتا ہے اور میں نہيں جانتا اور توغيب كى باتوں کو خوب جانتا ہے۔

 اے اللہ اگر تيرے علم ميں یہ کا م (اس کام کا نام لے) میرے لئے میرے دین، میرے معاش اور میرے انجا م کار کے لحاظ سے بہتر ہے تو اس کا میرے حق میں فیصلہ کر دے اور اسے میرے لئے آسان کر دے ، پھر میرے لئے اس میں برکت دے ۔

اور اگر تيرے علم ميں یہ کام (اس کام کا نام لے) میرے لئے میرے دین، میرے معاش اور میرے انجام کارکے لحاظ سے برا ہے تو اسے مجھ سے دور کر دے اور مجھے اس سے دور کر دے اور میرے لئے بھلائی کا فیصلہ کر دے جہاں بھی وہ ہو ، پھر مجھے اس پر راضی کر دے۔

استخارہ كے بارے ميں مزيد معلومات كے لئے لنك پر كلك كريں

Istikhara Karne Ka Tarika PDF

Istikhara Ka Tarika PDF

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply