Surah Muzammil With Urdu Translation PDF

Surah Muzammil With Urdu Translation PDF



Surah Muzammil With Urdu Translation PDF 318 KB



Surah Muzammil PDF Download Only Arabic 62 KB

تعارف  سوره مزمل

نام

 سورة کے آغاز میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو المُزّمِّل (چادر میں لپٹنے والے ) فرماکر خطاب کیا گیا ہے۔ اس مناسبت سے اس سورة کا نام ’ المُزّمِّل ‘ ہے۔

زمانہ نزول

مکہ کے دور اول میں اس وقت نازل ہوئی جبکہ آپ کی مخالفت کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا البتہ آخری آیت ایک عرصہ بد جبکہ پنجوقتہ نماز کا حکم آچکا تھا نازل ہوئی۔

مرکزی مضمون

مقام رسالت کی گراں بار ذمہ داریوں کے پیش نظر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قیام لیل ( رات کو اٹھ کر نماز میں مشغول ہوجانے ) کی ہدایت اور رسول کا انکار کرنے والوں کو تنبیہ۔

نظمِ کلام

آیت ١ تا ٩ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قیام لیل کی ہدایت دی گئی ہے اور تربیت نفس کے پہلو سے اس کی جو افادیت ہے اس کو بھی واضح کیا گیا ہے۔

آیت ١٠ تا ١٤ میں آپ کو مخالفین کی باتوں پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کے انجام کو بیان کیا گیا ہے۔

آیت ١٥ تا ١٩ میں کفار مکہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ ہم نے تمہاری طرف رسول بھیجا ہے جس طرح فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا تو دیکھ لو فرعون نے جب رسول کی نافرمانی کی تو اس کا کیا انجام ہوا اور تم کفر کے آخرت کے عذاب سے کس طرح بچ سکو گے۔

آیت ٢٠ میں قیام لیل کے اس حکم میں جو ابتدائی آیات میں دیا گیا تھا حالات کے پیش نظر تخفیف کردی گئی اور فرض نمازوں کے اہتمام اور زکوۃ کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی۔ (ماخوذ از تفسير دعوت قرآن، شمس پير زادہ)



Surah Muzammil With Urdu Translation PDF 318 KB



Surah Muzammil PDF Download Only Arabic 62 KB

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply