Surah Waqiah urdu translation

Surah Waqiah Urdu Translation, Surah Waqia Tarjuma

Surah Waqiah PDF With Urdu Translation

Surah Waqiah Arabic Text

 

سورة الواقعة

بسم الله الرحمن الرحيم

الله كے نام سے جو بڑا مہربان اور نہايت رحم والا ہے

إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ (1)

جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا

 لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ (2)

تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہو گا۔

خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ (3)

وہ تہ بالا کر دینے والی آفت ہوگی ۔

 إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا (4)

زمین ا س وقت ایک بار گی ہلا ڈالی جائے گی۔

 وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا (5)

اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دئے جائیں گے۔

 فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا (6)

پر اگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے۔

وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً (7)

تم لوگ اس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے:

 فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ (8)

دائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی ) کا کیا کہنا ۔

 وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ (9)

اور بائیں بازو والے، تو سو دائیں بازو والوں (کی بدنصیبی ) کا کیا ٹھکا نا ۔

 وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ (10)

اور آگے والے تو پھر آگے والے ہی ہیں۔

 أُولَئِكَ الْمُقَرَّبُونَ (11)

وہی تو مقرب لوگ ہیں ۔

 فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ (12)

نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے۔

 ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ (13)

اگلوں میں سے بہت ہوں گے

 وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ (14)

اور پیچھلوں میں سے کم۔

عَلَى سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ (15)

مرصع تختوں پر

 مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ (16)

تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے۔

 يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ (17) بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ (18)

ان کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے لبریز پیا لے اور کنڑ اور ساغر لئے دوڑ تے پھرے ہونگے

 لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ (19)

جسے پی کر نہ ان کا سر چکرا ۓ گا نہ ان میں فتور آئےگا۔

 وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ (20)

اور وہ ان کے سامنے طرح طرح لذیذ پھل پیش کریں گے کہ جسے چاہیں چن لیں

 وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ (21)

، اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں استعمال کریں۔

 وَحُورٌ عِينٌ (22)

اور ان کے لئے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہو ں گی،

 كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ (23)

ایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوۓ موتی۔

جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (24)

یہ سب کچھ ان اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دینا میں کر تے رہے تھے ۔

لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا (25)

وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے،

إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا (26)

جو بات بھی ہو گی ٹھیک ٹھیک ہو گی۔

 وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ (27)

اور دائیں بازو والے ، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا ۔

فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ (28)

وہ بے خار بیر یوں،

وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ (29)

اور تہ بہ تہ چڑھے ہوئے کیلوں،

وَظِلٍّ مَمْدُودٍ (30)

اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں،

 وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ (31)

اور ہر دم رواں پانی،

 وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ (32)  لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ (33)

اور کبھی ختم نہ ہونے والے اور بے روک ٹوک ملنے بکثرت پھلوں

 وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ (34)

، اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے ۔

 إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً (35)

ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے،

 فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا (36)

اور انہیں باکرہ بنا دیں گے۔

 عُرُبًا أَتْرَابًا (37)

اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن۔

لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ (38)

یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے ۔

 ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ (39)

وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے

 وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ (40)

اور پیچھلوں میں سے بھی بہت ۔

 وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ (41)

اور بائیں بازو والے ، بائیں بازو والوں کی بدنصیبی کا کیا پوچھنا ۔

 فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ (42) وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ (43) لَا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ (44)

وہ لوکی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی اور کالے پانی کے سائے میں ہوں گے جو نہ ٹھنڈا ہو گا نہ آرام دہ ۔

    إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُتْرَفِينَ (45)

یہ وہ لوگ ہوں گے جو اس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے

 وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ (46)

اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے ۔

 وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ (47)

کہتے تھے ” کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے تو پھر اٹھا کر کھڑے کیے جائیں گے ؟

 أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ (48)

اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائىں گے جو پہلے گزر چکے ہیں “؟

 قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ (49) لَمَجْمُوعُونَ إِلَى مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ (50)

اے نبی ﷺ ان لوگوں سے کہو ، یقیناً اگلے اور پچھلے سب ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقر ر کیا جا چکا ہے ۔

 ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ (51)

پھر اسے گمراہوں اور جھٹلانے والوں ،

 لَآكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ (52)

تم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو۔

 فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ (53)

اسی سے تم پیٹ بھر و گے

 فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ (54)  فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ (55)

اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے۔

هَذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ (56)

یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روزجزا میں۔

 نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ (57)

ہم نے تمھیں  پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق کر تے ؟۔

أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ (58)

کبھی تم نے غور کیا، جو تم ڈالتے ہو ،

أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ (59)

ا س سے بچہ تم بنا تے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟

 نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ (60)

ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں

عَلَى أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ (61)

کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسی شکل میں تمھیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے

 وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَى فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ (62)

اپنی پہلی پیدائش کو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟

 أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ (63)

کبھی تم نے سوچا ، یہ بیچ جو تم بوتے ہو،

أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ (64)

ان سے کھیتیاں تم اگا تے ہو یا ان کے اگا نے والے ہم ہیں؟

لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ (65)

ہم چاہیں تو ان کھیتوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بنا تے رہ جاؤ

إِنَّا لَمُغْرَمُونَ (66) بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ (67)

کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑگئی ، بلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں۔

 أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ (68)

کبھی تم نے آنکھیں کھلو کر دیکھا، یہ پانی جو تم پیتے ہو،

 أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ (69)

اسے تم نے بادل بر سا یا ہے یا اس کے بر سانے والے ہم ہیں؟

 لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ (70)

ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں ، پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟

أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ (71)

کبھی تم نے خیال کیا ، یہ آگ جوتم سلگاتے ہو،

 أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ (72)

اس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے ، اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟

 نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ (73)

ہم نے اس کو یاد دہانی کا ذریعہ اور حاجت مندوں کے لئے سامان زیست بنا یا ہے ۔

 فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ (74)

پس ائے نبی ﷺ ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔

فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ (75)

پس نہیں، میں قسم کھا تا ہوں تاروں کے مواقع کی ،

 وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ (76)

اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے ،

  إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ (77)

کہ یہ ایک بلند پا یہ قرآن ہے

 فِي كِتَابٍ مَكْنُونٍ (78)

ایک محفوظ کتاب میں تبت،

لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (79)

جسے مطہر ین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا۔

 تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ (80)

یہ رب العالمین کا نازل کر دہ ہے ۔

 أَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ (81)

پھر کیا اس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو،

 وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ (82)

اور اس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اسے جھٹلا تے ہو؟

فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ (83)

اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اس خیال میں سچے ہو ، تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے

وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ (84) وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَكِنْ لَا تُبْصِرُونَ (85)  فَلَوْلَا إِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ (86) تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ (87)

اور تم آنکھوں دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے ،اس وقت اس کی نلکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے ؟

اس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے ۔

 فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ (88)

پھر وہ مرنے والا مقر بین میں سے ہو تو

 فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ (89)

اس کے لئے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھر ی جنت ہے ۔

وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ (90)

اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو تو

فَسَلَامٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ (91)

اس کا استمعال یو ں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے ، تو اصحاب الیمین میں سے ہے ۔

 وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ (92)

اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو تو

فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ (93)

اس کی تواضع کے لیۓ کھولتا ہوا پانی ہے

 وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ (94)

اور جہنم میں جھونکا جا نا۔

 إِنَّ هَذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ (95)

یہ سب کچھ قطی حق ہے ،

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ (96)

پس اے نبی ﷺ ، اپنی رب عظیم کے نام تسبیح کرو۔

Surah Waqiah PDF With Urdu Translation

Surah Waqiah Arabic Text

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply