hamare masayel

اگر ایسا کیا تو میری بیوی نہیں رہوگی

(سلسلہ نمبر: 771)

 اگر ایسا کیا تو میری بیوی نہیں رہوگی

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلے میں ایک صاحب کی اپنی سسرالی کسی رشتہ دار سے ان بن ہوگئی، جس کے سبب انھوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تم نے اپنے فلاں رشتہ دار سے کچھ لے کر میری اولاد کو کھلایا پلایا یا ان کا دیا ہوا کپڑا وغیرہ پہنایا تو تم میرے نکاح میں نہیں رہوگی، طلاق سمجھو۔

1۔ دریافت طلب یہ ہے کہ شرط پائی جانے پر طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟ اگر واقع ہوگی تو کون سی طلاق واقع ہوگی؟ اور اس کا شرعی حکم کیا ہوگا؟

2۔ اگر وہ رشتہ دار براہ راست بچوں کو ہی استعمال کا کوئی سامان دے تو دے سکتا ہے یا اس سے بھی رشتہ ازدواج پر اثر پڑے گا؟

المستفتی: فیضان احمد منگراواں مدرسہ ننداؤں۔

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب: (1) صورت مسئولہ میں جب شوہر نے یہ کہا تھا کہ تم نے اگر ایسا کیا تو تم میری بیوی نہیں رہوگی تو اب شرط پائے جانے پر ایک طلاق بائن واقع ہو جائے گی اور نکاح ختم ہو جائے گا، لہذا اب نکاح میں لانے کے لئے گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرنا ہوگا، اور آئندہ صرف دو طلاق کا مالک ہوگا.

(2) اگر وہ رشتہ دار بچوں کو خود کوئی سامان دے تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

الدلائل

(قوله: وتطلق بلست لي بامرأة أو لست لك بزوج إن نوي طلاقا) … ودخل في كلامه ما أنت لي بامرأة وما أنا لك بزوج ولا نكاح بيني وبينك… قيد بالنية لأنه لا يقع بدون النية اتفاقا لكونه من الكنايات ولا يخفى أن دلالة الحال تقوم مقامها حيث لم يصلح للرد والشتم ويصلح للجواب فقط وقدمنا أن الصالح للجواب فقط ثلاثة الفاظ ليس هذا منها فلذا شرط النية للإشارة الى أن دلالة الحال هنا لا تكفي. (البحر الرائق: 3/ 330، دار الكتاب الاسلامي).

ولو قال لامرأته ‌لست ‌لي ‌بامرأة أو قال لها ما أنا بزوجك أو سئل فقيل له هل لك امرأة فقال لا فإن قال أردت به الكذب يصدق في الرضا والغضب جميعا ولا يقع الطلاق وإن قال نويت الطلاق يقع في قول أبي حنيفة – رحمه الله. (الفتاوى الهندية: 1/ 376، دار الفكر).

إذا كان الطلاق بائنا ‌دون ‌الثلاث فله أن يتزوجها في العدةوبعد انقضائها. (الفتاوى الهندية: 1/ 472، دار الفكر).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

23- 12- 1444ھ 12-7- 2023م الأربعاء

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply