hamare masayel

بغیر قبضہ کے ہبہ مکمل نہیں ہوتا، وراثت کا بیان

بغیر قبضہ کے ہبہ مکمل نہیں ہوتا

سوال: ایک مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں…ا

یک باغ جو کہ تین بہنوں کو ورثے میں ملا، دو بہنوں کی وفات ہوچکی ہے انکے ورثاء کی خواہش ہے کہ باغ کو بیچ کر مسجد کی تعمیر کردی جائے، تیسری بہن جو کہ ابھی باحیات ہیں وہ بھی اس بات پہ راضی ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ انہوں اپنے حصے کی باغ کو اپنے بچوں سے یہ کہ دیا ہے کہ تم لوگ باغ آپس میں بانٹ لینا، اب سوال یہ ہے کہ کیا انکو اپنے بچوں کی اجازت لینی ہوگی باغ کو بیچنے کیلئے؟ یا وہ بنا اجازت کے بھی فروخت کرسکتی ہیں جبکہ باغ کی تقسیم ابھی بچوں میں نہیں ہوئی ہے؟

المستفتی: مالک ایمن جنرل اسٹور

الجواب باسم الملهم للصدق والصواب:

ہبہ کی تکمیل کے لئے حسی یا معنوی قبضہ ضروری ہے، اور حسبِ تحریر سوال مسئولہ معاملہ میں کسی طرح کا قبضہ نہیں پایا گیا؛ اس لئے اس زبانی ہبہ کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں، لہذا اپنے حصہ کا باغ مسجد میں دے سکتی ہیں، بچوں سے اجازت لینا ضروری نہیں. واللہ اعلم بالصواب۔

الدلائل

عن النضر بن أنس قال: نحلني أبي نصف داره، فقال أبو بردة: إن سرک أن تجوز ذلک فاقبضه، فإن عمر بن الخطاب رضي اﷲ عنهقضی في الأنحال ما قبض منه فهو جائز، وما لم یقبض منه فهو میراث. (المصنف لابن أبي شیبة، البیوع والأقضیة من قال: لا تجوز الهبة إلا مقبوضة، موسسة علوم القرآن، جدید 10/ 521، رقم: 20502).

عن عثمان وابن عمر وابن عباس رضي اللّٰه عنهم أنهم قالوا: لاتجوز صدقة حتی تقبض. (رواه البیهقي 6/ 170، إعلاء السنن 16/ 91 رقم: 5264 دار الکتب العلمیة بیروت). عن معاذ بن جبل وشریح رضي اللّٰه عنهما أنهما کانا لا یجیزانها حتی تقبض. (رواه البیهقي 6/170، إعلاء السنن 16/ 91 رقم: 5265 دار الکتب العلمیة بیروت).

عن إبراهیم قال: الهبة لا تجوز حتی تقبض، والصدقة تجوز قبل أن تقبض. (المصنف لعبد الرزاق / باب الهبات9/ 107 التعلیقات علی الهدایة/ کتاب الهبة 6/ 238 مکتبة البشری کراچی).

الهبة عقد مشروع، وتصح بالإیجاب والقبول والقبض، وقوله: لا یجوز الهبة إلا مقبوضة. (الهدایة، کتاب الهبة، أشرفي 3/283، مختصر القدوري، 135، شامي، زکریا 8/ 493، کراچی 5/ 690).

ولا یتم حکم الهبة إلا مقبوضة. (الفتاویٰ الهندیة 4/ 377 زکریا).

والله أعلم

تاريخ الرقم: 10/1/1440ه 21/9/2018م الجمعة

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply