(سلسلہ نمبر: 672)
بچوں کے ہاتھ میں کالا دھاگا باندھنا
سوال: کچھ لوگ اپنے بچوں کے ہاتھوں میں کالا دھاگا یا پھر کالی موتی دھاگے میں پرو کر پہناتے ہیں، ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ تفصیل سے روشنی ڈالی جائے۔
المستفتی: منصور احمد خان اعظمی، کھنڈواری۔
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: ہاتھ میں کالا دھاگہ یا موتی وغیرہ اگر کسی فائدہ حاصل کرنے یا نقصان سے بچنے کے عقیدے سے پہنائی جائے تو یہ سخت گناہ ہے، بعض حضرات نے اسے کفریہ عمل بتایا ہے۔
اور اگر یہ عمل فیشن اور آرائش کے طور پر ہو تب بھی درست نہیں ہے کیونکہ اس میں عورتوں اور کافروں سے مشابہت ہے جس سے حدیث شریف میں منع فرمایا گیا ہے۔
الدلائل
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ. (صحيح البخاري، رقم الحديث: 5885).
عن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “من تشبه بقوم فهو منهم”. (سنن ابي داود، الرقم: 4031).
قال القاري: أي من شبه نفسه بالکفار مثلا في اللباس وغیرہ، أو بالفساق، أو الفجار، أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار فهو منهم، أي في الإثم والخیر… قال الطیبي: وهذا عام في الخلق والخلق والشعار. (مرقاۃ، کتاب اللباس، الفصل الثاني: 8/ 255، مکتبہ امدادیۃ ملتان).
قال الزيلعي : ثم الرتيمة قد تشتبه بالتميمة على بعض الناس : وهي خيط كان يربط في العنق أو في اليد في الجاهلية لدفع المضرة عن أنفسهم على زعمهم ، وهو منهي عنه وذكر في حدود الإيمان أنه كفر. اهـ. (رد المحتار: 6/ 363).
والله أعلم.
حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.
10- 11- 1442ھ 22- 6- 2021م الثلاثاء.
المصدر: آن لائن إسلام.
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.