hamare masayel

عقیقہ کے جانور کی عمر، قربانی کے جانور کی شرائط

عقیقہ کے جانور کی عمر

سوال: کیا عقیقہ کے جانور کی عمر میں بھی کوئی قید ہیں قربانی کے جانور کی طرح ؟ عقیقہ کے جانور کی عمر کتنی ہونی چاہیے؟ بینوا وتوجروا.

المستفتی محمد زاہد مہاراشٹر

الجواب باسم الملهم للصدق والصواب:

جی قربانی کے جانور  کی طرح عقیقہ کے جانور کی عمر کا بھی مسئلہ ہے، یعنی اگر اونٹ ہو تو پانچ سال، گائے ہو تو دو سال، بکری ہو تو ایک سال، البتہ اگر بھیڑ اوردنبہ ایک سال سے کم اورچھ مہینے سے زائد کا اتنا فربہ ہو کہ ایک سال کا معلوم ہوتا ہو تو اس کی بھی قربانی وعقیقہ درست ہے۔  واللہ اعلم بالصواب۔

الدليل

وَهِيَ شَاةٌ تَصْلُحُ لِلْأُضْحِيَّةِ تُذْبَحُ لِلذَّكَرِ وَالْأُنْثَى سَوَاءٌ فَرَّقَ لَحْمَهَا نِيئًا أَوْطَبَخَهُ بِحُمُوضَةٍ أَوْ بِدُونِهَا مَعَ كَسْرِ عَظْمِهَا أَوْ لَا وَاِتِّخَاذِ دَعْوَةٍ أَوْ لَا، وَبِهِ قَالَ مَالِكٌ. وَسَنَّهَا الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ سُنَّةً مُؤَكَّدَةً شَاتَانِ عَنْ الْغُلَامِ وَشَاةٌ عَنْ الْجَارِيَةِ غُرَرُ الْأَفْكَارِ مُلَخَّصًا. ردالمحتار على الدر. (336/6 بيروت).

 والله أعلم

تاريخ الرقم: 9/1/14440ه  20/9/2018م الخميس

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply