hamare masayel

  بچے کےپیدائش كے دن  والے بال کے برابر صدقہ کرنا چائے

بچے کے کس بال کے برابر صدقہ کرنا چائے؟ پیدائش كے دن  والے یا عقیقہ کے دن والے؟

سوال: زید کے گھر بچہ پیدا ہوا، عقیقہ نہیں کیا، ایک ہفتے کے بعد صرف بچے کا حلق کردیا، اب حلق کے ایک ہفتے کے بعد عقیقہ کررہا ہے تو حلق کریگا یا نہیں؟ نیز صدقہ میں کون سے بال کا اعتبار ہوگا؟ پہلے والے یا جس وقت عقیقہ ہورہا ہے اس وقت کے بال کا؟

جواب مرحمت فرمائیں نوازش ہوگی۔

المستفتی: تابش لئیق بارہ بنکی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

عقيقہ والے جانور كے ذبح کے ساتھ ساتھ بچے کے بال مونڈنا لازم نہیں ہے؛ بلکہ ذبح سے پہلے یا بعد میں جیسی سہولت ہو بال مونڈسکتے ہیں، دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ لازم نہ سمجھا جائے، جیساکہ ناواقف لوگوں میں مشہور ہے۔ (بہشتی زیور اختری 3/ 42، فتاویٰ دارالعلوم دیوبند 15/ 620)

اور جن بالوں کی مقدار کے برابر چاندی خیرات کرنی ہے وہ بچہ کے مادر زاد بال ہیں ، نہ کہ بعد کے بال۔ (مستفاد: فتاویٰ رحیمیہ قدیم 2/ 93 جدید زکریا 10/ 60، محمودیہ قدیم 17/ 266، جدید ڈابھیل 17/ 511، مسائل قربانی و عقیقہ ص: 49)

 واللہ أعلم

تاريخ الرقم: 11- 5- 1441ھ 7- 1- 2020م الثلثاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply