hamare masayel

حب الوطن من الایمان کی تحقیق، حدىث كى تحقىق

حدىث حب الوطن من الإیمان کی تحقیق

سوال: مفتی صاحب ایک سوال کا جواب چاہتا ہوں کیا ایسی کوئى حدیث ہے کہ جس ملک میں رہو اُس ملک سے محبت کرنا ایمان کی علامت ہے؟۔مدلل جواب بتا دیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔

المستفتی: فیصل علی لکھنوی

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب:

مسلمان جس ملک میں رہے اس سے محبت اور اس کی حفاظت اس کی اخلاقی ذمہ داری ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے وطن مکہ مکرمہ سے ہجرت فرمارہے تھے تو اس وقت مکہ مکرمہ سے اپنی محبت کا اظہار اس طرح فرمایا تھا: کہ تو بہترین شہر ہے اور مجھے تجھ بہت محبت ہے اگر یہاں کے لوگ مجھے نکلنے پر مجبور نہ کرتے تو میں تجھے چھوڑ کر ہرگز نہ جاتا، اسی طرح مسلمانوں نے بھی ہمیشہ اس کا ثبوت بھی پیش کیا ہے کہ جس ملک میں رہے اس کے وفادار شہری بن کر رہے؛ لیکن ناچیز کی معلومات کے مطابق کوئی ایسی حدیث نہیں ہے جس میں ملک سے محبت کو ایمان حصہ فرمایا گیا ہو، کچھ لوگوں نے “حب الوطن من الإیمان” کو حدیث کہہ کر بیان کرتے ہیں اور عوام میں یہ بات مشہور بھی ہے کہ یہ حدیث ہے؛ لیکن محدثین کرام نے فرمایا کہ یہ موضوع اور من گھڑت حدیث ہے اس لئے اس کو حدیث کہہ کر بیان کرنے سے سختی کے ساتھ بچنا چاہئے؛ کیونکہ ایسے لوگوں کے بارے میں حدیث پاک میں جہنم کی وعید آئی ہے، اللہ ہماری حفاظت فرمائے، واللہ أعلم بالصواب۔

الدلائل

حدیث: ’’حب الوطن من الإیمان‘‘ لم أقف علیه. (المقاصد الحسنه 214، رقم: 385)

حب الوطن من الإیمان لم أقف علیه ومعناه صحیح. (تذکره الموضوعات للفتي 11).

قال الزرکشی : لم أقف علیه، وقال السيد معین الدین الصفوي: لیس بثابت، وقیل : انه من کلام بعض السلف، وقال السخاوي : لم أقف علیه ومعناه صحیح. (الأسرار المرفوعة فی الأخبار الموضوعة ص: 80).

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلی الله علیه وسلم: لمکة ما أطیبک منبلد وأحبک إلي ولولا أن قومي أخرجوني منک ماسکنت غیرک. (سنن ترمذي، باب في فضل مکة، النسخة الهندیة 2/230، دار السلام رقم: 3926).

وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ”. (صحيح البخاري، كِتَابٌ الْعِلْمِ/ بَابُ إِثْمِ مَنْ كَذَبَ عَلَى النَّبِيِّ، رقم الحدیث: 107).

 والله أعلم

1- 12 – 1439 ه 13-8-2018م الاثنين

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply